تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Jumma ke din zuhar ki azan dena jaiz hai ya nahi____ جمعہ کے دن ظہر کی اذان دینا جائز ہے یا نہیں؟؟؟؟

0

Azan

Jumma ke din zuhar ki azan dena jaiz hai ya nahi???
جمعہ کے دن ظہر کی اذان دینا جائز ہے یا نہیں؟؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسلہ ذیل کے تعلق سے جس طرح آج کل ہمارے یہاں حالات کےبنا پرعلاقہ سیل کردیا گیا ہے کوی بھی فرد نماز کے لیے یا جمعہ کے لےمسجدمیں نہیں آسکتا ایسی صورت میں جمعہ تو ہوگا نہیں ظہر ہی پڑھنا ہو گا آیاجمعہ کے وقت کی اذان دیں یا ظہرکے وقت جو غیر جمعہ میں ہوتی تھی جواب عنایت فرمائیں کرم ہو گا


  🌹سائل : انوار الحق🌹

 〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

جس علاقے میں سیل کردیا گیا ہو اور وہ شہر میں ہو تو وہاں بغیر اذان و اقامت کے ظہر کی نماز تنہا تنہا پڑھیں جس علاقے میں سیل کردیا گیا ہو اور وہ گاؤں و دیہات میں ہو تو وہاں جمعہ کے دن بھی ظہر کی نماز اذان و اقامت کے ساتھ باجماعت پڑھیں۔


درمختار مع ردالمحتار میں ہے : فإنهم يصلون الظهر ( بغير أذان ولا إقامة ) قال في الولوالجية : ولا يصلي يوم الجمعة جماعة بمصر ولا يؤذن ولا يقيم في سجن وغيره لصلاة الظهر. ( ج 3 کتاب الصلاۃ، باب الجمعۃ صفحہ 33)۔


فتاویٰ ہندیہ میں ہے : وأما أهل القري فلهم ذلك بالاذان والإقامة من غير الكراهة : ( ج1 الباب السادس عشر، فی صلاۃ الجمعۃ، صفحہ 149)۔


بہار شریعت جلد اول میں ہے : مریض یا مسافر یا قیدی یا کوئی اور جس پر جمعہ فرض نہیں ان لوگوں کو بھی جمعہ کے دن شہر میں جماعت کے ساتھ ظہر پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے، خواہ جمعہ ہونے سے پیشتر جماعت کریں یا بعد میں ۔ یوہیں جنھیں جمعہ نہ ملا وہ بھی بغیر اذان و اقامت ظہر کی نماز تنہا تنہا پڑھیں ، جماعت ان کے لیے بھی ممنوع ہے۔ گاؤں  میں  جمعہ کے دن بھی ظہر کی نماز اذان و اقامت کے ساتھ باجماعت پڑھیں ۔ (حصہ 4 جمعہ کا بیان صفحہ 774)

_ واللہ تعالیٰ اعلم_

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 📝 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 📝

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ،اتردیناجپور، بنگال

*23/ شعبان المعظم 1441ھ* 

*18/ اپریل 2020ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad