تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Kalma parhdne me takhir karna kaisa hai ......کلمہ پڑھانے میں تاخیر کرنا کیسا ہے؟؟؟

1

.کلمہ پڑھانے میں تاخیر کرنا کیسا ہے؟؟؟

 کلمہ پڑھانے میں تاخیر کرنا کیسا ہے ؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین رہنمائی فرمائیں اس مسلئہ میں۔ زید بہت سالوں سے اہل حدیث کے باتوں پر چلتے ہوئے آئے اور اہل حدیث بھی ہیں  اب وہ کہتا ہے کے میں تمہارے مسلک میں آنا چہتا ہوں لیکن اس گاؤں کے کچھ لوگ مان چکے ہیں اور کچھ کا کہنا ہے کے ہم نہیں مانیں گے کیونکہ اس نے ہمیں بہت ستایا ہے ہمارے اوپر کیس کیا ہے ہمارے ساتھ لڑائی کیا ہے زمین کے معاملے میں اس لئے ہم نہیں مانیں گے جب تک زید سب کے گھروں میں آ کر سلینڈر نہیں ہوگا تب تک ہم لوگ آپنے مسلک میں نہیں لیں گے  ایسے لوگوں پر کیا حکم لاگو ہوگا  اسکا جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی  اور اس اہل حدیث کو اپنے مسلک میں لانے کا صحیح حکم بتائیں جو قرآن و حدیث کی روشنی میں ہو۔

 7 / رجب المرجب بروز ہفتہ2021ء

  مفتیان کرام۔سے مؤدبانہ گزارش ہے کے اس مسلئہ کا تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں 

 شکریہ کا موقع فراہم کریں

سائل : شاھد رضا دیناجپوری

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

فی الواقع جب وہ کفر وضلالت اور فسق و فجور سے تائب ہو کر مسلک اعلیٰ حضرت کو قبول کرنا چاہتا ہے ( یعنی ایمان لانا چاہتا ہے ) تو ان لوگوں پر لازم تھا کہ اسے مسلک اعلیٰ حضرت میں قبول کر لیتے ( یعنی فوراً کلمہ پڑھا کر اسلام میں داخل کر لیتے) مگر ان لوگوں نے اپنی رنجش یا ذاتی دشمنی کی وجہ سے اسے قبول نہیں کیا یعنی کلمہ نہیں پڑھایا اور اسے اتنی مدت تک کفر وضلالت اور فسق و فجور پر چھوڑ دیا گویا کہ یہ لوگ اتنی مدت تک کفر پر باقی رہنے سے راضی رہا اور یہ خود کفر ہے۔رد المحتار میں ہے : الرضا بالكفر كفر" (ج 6 کتاب الجہاد، مطلب فی تمیز اھل الذمۃ صفحہ 336)فتاویٰ ہندیہ میں ہے : من يرضي بكفر غيره ويكفر عليه الفتوى" ترجمہ : جو شخص دوسرے کی کفر پر راضی ہو تو اس پر کفر کا فتوی دیا جائے گا (كتاب السير الجزء الثاني صفحه 257)۔

لہذا جن لوگوں نے قبول نہیں کیئے یعنی کلمہ پڑھانے میں تاخیر کی ان لوگوں پر توبہ تجدید ایمان و تجدید نکاح فرض ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتا، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال الہند

*14/ رجب المرجب 1442ھ* 

*27/فروری2021ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰


Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad