نسبندی کرانے والے امام کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں؟اور ان کی جنازہ کا کیا حکم ہے؟
السلام علیکم مفتی صاحب قبلہ
نسبندی حرام ہے
حرمت کو جانتے ہوئے جو لوگ کرتے ہیں نسبندی ان پر کیا حکم ہے
ان کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں
ان کے یہاں کھانے کا کیا حکم ہے
ان کے جنازے کا کیا حکم ہے
کچھ لوگ بہانہ بناتے ہیں کہ اگر نسبندی نہیں کریں گے تو عورت کے جان کا خطرہ ہے مگر حقیقت برعکس ہے
قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عنداللہ ماجور ھوں
فقط والسلام
محمد سلطان رضا امجدی گوا
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
صورت مذکورہ میں نسبندی کرانا ناجائز و حرام ہے وہ سخت گناہگار ہوا اس کے اوپر توبہ واستغفار لازم ہے اگر وہ اعلانیہ توبہ واستغفار کر لے تو اس کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں بشرطیکہ اس میں کوئی اور شرعی خرابی نہ ہو۔ کچھ لوگوں کا یہ بہانہ بنا کر نسبندی کرانا جائز نہیں، مگر معتبر طبی اندازہ کے مطابق بچہ کی پیدائش کی صورت میں عورت کی موت کا ظن غالب اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں اجازت ہے ورنہ نہیں۔ہر مسلمان کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی کیونکہ مسلمان کی نماز جنازہ پڑھنا فرض کفایہ ہے اگرچہ وہ کیسا ہی گنہگار ومرتکب کبائر ہو۔۔
قرآن مجید میں ہے: لَا تَبْدِيْلَ لِخَلْقِ اللّـٰهِ۔ ترجمہ: (لوگو!) اللہ تعالیٰ کی تخلیق (پیدائش) میں کوئی تبدیلی نہیں، ( پارہ سورہ روم آیت 30 )دوسری جگہ ہے : وَلَاٰمُرَنَّـهُـمْ فَلَيُغَيِّـرُنَّ خَلْقَ اللّـٰهِ. ترجمہ:اللہ تعالیٰ نے اپنے دشمن شیطان لعین سےحکایتاً فرمایا (کہ اس نے کہا) ضرور انھیں حکم دوں گا تو وہ اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں تبدیل کریں گے ( پارہ سورہ نساء آیت 119)۔۔
الاشباہ والنظائر میں ہے : الضرورات تبيح المحظورات۔ ترجمہ :ضرورتیں محظورات کو مباح کر دیتی ہے۔( القاعدۃ الخامسۃ الضرر یزال صفحہ 307)۔سنن ابی داؤد میں ہے:" الصلوات واجبة عليكم علي كل مسلم يموت برا كان أو فاجرا وان هو عمل الكبائر" ( ج1 کتاب الجہاد، باب فی الغزو مع ائمۃ الجور صفحہ 341)۔۔
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
*6/ جمادی الاولی 1442ھ*
*23/ دسمبر 2020ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰


Assalamu alaikum
ReplyDeletePhoto khinch kar facebook main daalna kaisa hai
Jawab inayat farmaen