تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Agar Imam sahab ki makharij durust na ho , aur ghar me namaz pardhane se fitna w fasad ka andesha ho to kiya karen??____اگر امام صاحب کی مخارج درست نہ ہو اور گھر میں نماز پڑھنے سے فتنہ وفساد کا اندیشہ ہو تو کیا کرے؟؟

0

Agar Imam sahab ki makharij durust na ho , aur ghar me namaz pardhane se fitna w fasad ka andesha ho to kiya karen??

 


‭‮‭‮اگر امام صاحب کی مخارج درست نہ ہو اور گھر میں نماز پڑھنے سے فتنہ وفساد کا اندیشہ ہو تو کیا کرے؟ 


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے علمائے دین مسئلہ میں کہ اگر امام صاحب کی مخارج درست نہ ہو جس سے معنی بدل جاتے ہیں تو کیا میں گھر میں نماز پڑھ سکتا ہوں ہاں دوسری بات یہ کہ اگر میں گھر میں نماز پڑھوں تو فتنہ کا اندشہ بھی ہے امام صاحب اور گاؤں والوں سے تو اب میں کیا کروں آپ رہنمائی فرماکر جواب عنایت فرمائیں 


المستفتی: مظہر علی پاکستان

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

اگر واقعی امام کی مخارج درست نہیں ہے کہ جس سے معنی فاسد ہو جاتے ہیں اور وہ امام کو بدل بھی نہیں سکتا ہو اور دوسری جماعت بھی قائم نہیں کرسکتا ہو تو وہ گھر میں نماز پڑھ سکتے ہیں جبکہ فتنہ وفساد کا اندیشہ نہ ہو اگر امام اور گاؤں والوں سے ظن غالب فتنہ وفساد کا اندیشہ ہو تو نماز پڑھ لیں اور بعد میں اعادہ کریں کیونکہ فتنہ وفساد یہ قتل سے بھی بڑھ کر ہے۔

اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے : الفتنة اكبر من القتل ۔ فتنہ قتل سے بہت بڑی برائی ہے ( سورہ بقرہ آیت 191)۔


فتاویٰ رضویہ میں ہے: اگر واقعی امام بدمذہب یا فاسق معلن یا فاسق القرأۃ ہو اور اس کو تبدیل نہ کرسکتا ہو، نہ مسجد میں دوسری جماعت کروا سکتاہو تو اس صورت میں گھر میں اپنے اہل کے ساتھ جماعت قائم کر کے یا تنہا ادا کرے اگر کوئی دوسرا گھر نہ ہو۔(جلد 6 صفحہ 631) اسی میں ہے : اگر اس کے پیچھے نہ پڑھنے میں فتنہ ہو تو پڑھیں اور اعادہ کریں کہ الفتنة اكبر من القتل ۔ فتنہ قتل سے بہت بڑی برائی ہے (جلد 6 صفحہ 633)۔


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور، اتردیناجپور، بنگال۔

*17/ رمضان المبارک 1441ھ* 

*11/ اپریل 2020 ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad