تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Jo zamin tijarat ke liye kharidi ho us par zakat hai ya nahi.... جو زمین تجارت کے لئے خریدی ہو اس پر زکوٰۃ ہے یا نہیں؟

0

Jo zamin tijarat ke liye kharidi ho us par zakat hai ya nahi....




اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

السوال  

کیا فرماتےہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ ایک آدمی زمین کے خرید وفروخت کی تجارت کرتاہے تو کیا وہ زمین جسکو وہ فروخت کرنےکی غرض سے خریدا ہے اس میں بھی زکوۃ نکالنا واجب ہے یا نہیں . جواب مع حوالہ عنایت فرمائیں

العارض:عبدالواحد  دیناجپوری 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السـَّلَام وَرَحمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

الجـــــــــواب بعون الملک الوھاب

ہاں جو زمین تجارت کی نیت سے خریدی ہے بشرطیکہ وہ مال تجارت خود بقدر نصاب ہو یا کسی اور مال  زکوٰۃ کے ساتھ مل کر بقدر نصاب ہو اور مال پر سال بھی گزر چکا ہو تو اس پر زکوٰۃ واجب ہے فتاویٰ ہندیہ میں ہے : الجوهر واللؤلؤ و الياقوت و البلخش والزمرد ونحوها اذا لم يكن للتجارة۔ ترجمہ : جواہرات اور موتی اور یاقوت و بلخش وزمرد اور اس کے جیسے جبکہ تجارت کے لئے نہ ہو تجارت کے لئے ہو تو واجب ہے۔(ج 1کتاب الزکاۃ صفحہ 172)


فتاوی رضویہ میں ہے : زکاۃ صرف تین چیزوں پر ہے سونا،چاندی، کیسے ہی ہو پہننے کے ہوں یا برتنے کے یا رکھنے کے سکہ ہو یا ورق دوسرے چرائ پر چھوٹے جانور تیسرے تجارت کا مال باقی کسی پر نہیں (جلد 10 صفحہ 161)

بہار شریعت جلد اول میں ہے : زکاۃ تین قسم کے مال پر ہے

اول: ثمن یعنی سونا چاندی

دوم: مال تجارت

سوم : سائمہ یعنی چرائ پر چھوٹے جانور

 (حصہ پنجم صفحہ 882)


واللّٰہ ورسولہ اعلم بالصواب

 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کـتــــــــــــــــــبہ

حـضـرت مفتی محمــــــد مظـــہر حســـین سعـــدی رضـــوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند،۔

(۱۳)رمضـــان المبـــــارک(۱۴۴۱)ھجـــــــری (۷)مئـــــی(۲۰۲۰)عیسوی بروز  جـمعرات

مـــــوبائل نمـــــبر ___(👇)*

_*📲+9 1 8 7 9 3 9 6 9 3 5 9👈*_ 


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad