تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

گورمنٹ کی جانب سے جو راشن تقسیم کیا جاتا ہے اسے کون کون لوگ لے سکتے ہیں؟؟

1


 گورمنٹ کی جانب سے جو راشن تقسیم کیا جاتا ہے اسے کون کون لوگ لے سکتے ہیں؟؟

ســـــــوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عرض تحریر یہ ھیکہ ملک کے حالات کے مطابق گورنمنٹ کی جانب سے فری میں لوگوں کو جو راشن تقسیم کیا جاتا ہے کیا وہ راشن صاحب استطاعت کو لینا اور کھانا جائز ہے

علماء کرام و مفتیان کرام مع حوالہ کہ جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں

سائل:-غلام حسنین رشیدی مقیم اتر دیناج پور بنگال

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعَلَيْكُم السَلامُ وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مذکورہ میں گورنمنٹ کی جانب سے جو بھی سامان فری میں لوگوں کو راشن تقسیم کا جاتا ہے اسے لینا جائز ہے خواہ مالدار ہو یا غریب اس لیے یہاں کا گورنمنٹ حربی ہے اور حربی جو اپنے رضامندی سے دے لے سکتے ہیں فتح القدیر میں ہے : ولأبي حنيفة ومحمد ماروي مكحول عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال ولاربابين المسلم والحربي في دارالحرب ذكره محمد بن الحسن ولأن مال اهل الحرب في دارهم مباح بالاباحةالاصلية والمسلم المستأمن إنما منع من أخذه لعقد الامان حتى لا يلزم الغدر فاذا بذلك الحربي ماله برضاه زال المعني الذي حظر لأجله"( ج7 باب الربا صفحہ 39

بحر الرائق میں ہے:الحديث لا ربا بين المسلم والحربي في دارالحرب ولأن مالهم مباح يعقد الامان منهم لم يصرمعصوما الا انه التزم أن لا يعترض لهم بغدر"( ج 6 باب الربا صفحہ 226)

درمختار مع ردالمحتار میں ہے: و لا بين حربي ومسلم مستأمن ولو بعقد فاسد أو قمار ثمة لان ماله ثمة فيحل برضاه مطلقاً بلا غدر لان ماله غير معصوم فلا ربا إتفاقا ولم يهاجرا لا يستحق الربا بينهما أيضا" ( ملخصا ج7 باب الربا صفحہ 423)

فتاویٰ رضویہ میں اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ والرضوان ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ ہاں جو مال غیر مسلم سے کہ نہ ذمی ہو نہ مستامن بغیر اپنی طرف سے کسی غدر اور بدعہدی کے ملے اگر چہ عقودفاسدہ کے نام سے اسے اسی نیت سے نہ نیت رباسے لینا جائز ہے اگر چہ وہ دینے والا کچھ کہے یا سمجھےکہ اس کے لیے اسی نیت بہتر ہے نہ کہ دوسرے کی ( جلد 17 صفحہ 325)


والــلـہ تــعــالــیٰ اعــلــم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی،خـــادم سعدی دار الافـــتاء،متوطن : نل باڑی،سونا پور ہاٹ،اتردیناجپور، بنگال

۔8793969359📞*

*15رمضان المکرم،1441 ھ بمطابق،9،مئی 2020 بروز،سنیچر*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad