تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Roza tut jane se atekaf tut jai ga ya nahi......روزہ ٹوٹ جانے سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا یا نہیں ؟؟

0

..روزہ ٹوٹ جانے سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا یا نہیں ؟؟

 


‭‮‭‮ روزہ ٹوٹ جانے سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا یا نہیں ؟؟


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید نے اعتکاف میں بیٹھا تھا اس نے جان بوجھ کر پانی پی لیا اس کا روزہ تو ٹوٹ گیا میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس کا اعتکاف بھی فاسد ہو جائے گا یا نہیں جواب عنایت فرمائیں 


سائل: بندئہ خدا 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

صورت مسئولہ میں جب اس کا روزہ فاسد ہو گیا تو اعتکاف بھی فاسد ہو جائے گا۔ 


بدائع الصنائع میں ہے : قال رسول اللّٰه صلى الله عليه وسلم : " اعتكف وصم " وأمره بالصوم . فدل هذا من فعله على أن الاعتكاف لا يصح الا بصوم ، (ج3 کتاب الاعتکاف صفحہ 8 )۔


اسی میں ہے : و لو أكل أو شرب في النهار عامدا ، فسد صومه، وفسد اعتكافه لفساد الصوم ،ولو أكل ناسيا لا يفسد اعتكافه، لأنه لا يفسد صومه ، والأصل أن ما كان من محظورات الاعتكاف، وهو ما منع عنه لأجل الاعتكاف لا لأجل الصوم . ترجمہ: اگر معتکف نے دن کو عمدا کھاپی لیا تو اس کا روزہ فاسد ہوگیا۔ اور روزے کے فساد سے اس کا اعتکاف بھی فاسد ہو گیا۔(ج3  کتاب الاعتکاف صفحہ 31 )۔


واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی ، خادم سعدی دار الافتا،متوطن : نل باڑی، سوناپورہاٹ، اتردیناجپور بنگال

*24/ رمضان المبارک 1441ھ* 

*18/ اپریل 2020 ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad