تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Fasiq ko salam karna kaisa hai........فاسق معلن کو سلام کرنا کیسا ہے؟؟؟

0

Fasiq ko salam karna kaisa hai........

 فاسق معلن کو سلام کرنا کیسا ہے؟؟؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں کہ داڑھی نہ رکھنے والے کو سلام کرنا کیسا ہے کسی فاسق معلن کو سلام کرسکتے ہیں یا نہیں بالتفصیل جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی 


سائل : محمد عامر خان ضلع شراوستی

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

حنفی المذہب میں ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہےاور ایک مشت سے کم کرنا شرعاً سخت ناجائز و حرام ہے،داڑھی منڈانے والا فاسق معلن ہے،مشکوٰۃ شریف میں ہے : انهكوا الشوارب واعفوا اللحي"ترجمہ: موچھوں کو خوب کم کرو اور داڑھیوں کو بڑھاؤ ۔(باب الترجل، صفحہ 380)۔

صورت مسئولہ میں فاسق معلن شخص کو ابتداءً سلام نہ کرے اور یہ مکروہ ہے۔در مختار مع رد المحتار میں ہے : و يكره السلام علي الفاسق لو معلنا، ولا علي الفاسق المعلن" ( ج9/ کتاب الحظر والاباحۃ، باب الاستبراء وغیرہ صفحہ 595)۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے : في السلام علي الفساق في الأصح أنه لا يبدأ بالسلام" (ج5/کتاب الکراہیۃ، الباب السابع في السلام، صفحہ 326)۔ بہار شریعت جلد سوم میں ہے : جو شخص علانیہ فسق کرتا ہو اسے سلام نہ کرے کسی کے پروس میں فساق رہتے ہیں،مگر ان سے یہ اگر سختی برتتا ہے تو وہ اس کو زیادہ پریشان کریں گے اور نرمی کرتا ہے ان سے سلام کلام جاری رکھتا ہے تو وہ ایذا پہنچانے سے باز رہتے ہیں تو ان کے ساتھ ظاہری طور پر میل جول رکھنے میں یہ معذور ہے۔ ( حصہ 16/ صفحہ 463)۔

 وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔

*12/ شوال المکرم 1442ھ* 

*25/ مارچ 2021ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad