تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

qurbani ke nam par Bakkra kharidne ke baad kya us ke badle dusra janwar kharid Sakta hai----قربانی کے نام پر بکرا خریدنے کے بعد، کیا اس کے بدلے دوسرا جانور خرید سکتا ہے؟؟؟

0

qurbani ke nam par Bakkra kharidne ke baad kya us ke badle dusra janwar kharid Sakta hai???

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید نے ایک بکرا خریدا اور یہ نیت کر لی تھی کہ میں اسکی قربانی کراؤں گا لیکن اب زید یہ چاہتا ہے کہ اس بکرا کو بیچ کر حصہ لے لوں اور اپنے بھائی کے نام پر بھی ایک قربانی کرا دوں 

تو کیا زید کا ایسا کرنا صحیح ہے؟؟

برائے کرم بہت جلد بحوالہ جواب عنایت فرمائیں؟؟مہربانی ہوگی

 سائل :صلاح الدین ضلع لکھیم پور کھیری 

یوپی

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

اگر زید مالکئہ نصاب ہے تو بہ نیت قربانی بکرا خریدنے سے خاص اسی کی قربانی اس پر لازم نہیں اسے بدل سکتا ہے۔ اگر زید مالکئہ نصاب نہیں بلکہ بہ نیت قربانی جانور خریدے تو اس پر خاص اس جانور کی قربانی واجب ہو جائے گی اور اس جانور کو دوسرے سے بدل نہیں سکتا کہ اس پر اسی جانور کی قربانی متعین ہوئی،اگر زید نے خریدنے کے بعد نیت کی تھی تو اس بکرا کی قربانی اس پر واجب نہیں۔ ہدایہ آخرین میں ہے : لأن الوجوب علي الغني بالشرع ابتداء لا بالشراء فلم تتعين به وعلي الفقير بشرائه بنية الأضحية فتعينت ولا يجب عليه ضمان نقصانه" ( کتاب الاضحیۃ ، صفحہ 432) تنویر الابصار مع درالمختارمیں ہے : وفقیر شراھا لها لوجوبها علیه بذٰلک حتی یمتنع علیه بیعها"۔(ج9/ کتاب الاضحیۃ، صفحہ 465 ) رد المحتار میں ہے: فلو كانت في ملكه فنوي أن يضحي بها أو اشتراها ولو ينو الأضحية وقت الشراء ثم نوي بعد ذلك لا يجب لان النية تقارن الشراء فلا تعتبر" (ج 9/ کتاب الضحیۃ صفحہ 465)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند

*10/ ذی القعدہ 1442ھ* 

*21/ جون 2021ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad