تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Wladuzzina ke pichhe namaz padhna jaiz hai ya nahi? _____ ولد الزنا کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟؟؟

0

Wladuzzina ke pichhe namaz padhnea jaiz hai ya nahi? _____

 ولد الزنا کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟؟

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ولدالزنا کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں بالتفصیل جواب دیں جلد ازجلد۔

السائل : محمد آصف رضا قادری گور کھپوری

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
اگر ولد الزنا صحیح العقیدہ،صحیح الطہارۃ، اورصحیح القراءۃ ہوں تو بلاشبہ اس کی اقتداء میں نماز جائز و درست ہے اگر جماعت میں کوئی دوسرا شخص اس سے بہتر ہو تو اس صورت میں اس کی امامت خلاف اولیٰ یعنی مکروہ تنزیہی اس سے بچنا بہتر، مگر ناجائز نہیں،جب وہ جماعت میں دوسرے لوگوں سے زیادہ صاحب علم ہو، اس صورت میں مکروہ بھی نہیں،اس کے پیچھے نماز پڑھنا بدرجہ اولیٰ جائز ہے،فتاویٰ رضویہ میں ہے : ولد الزنا کی امامت مکروہ تنزیہی یعنی خلاف اولی ہے جبکہ وہ سب حاضرین میں مسائل طہارت ونماز کا علم زائد نہ رکھتا ہو،فی الدر المختار کرہ امامۃ عبد و اعرابی و ولد الزنا الی قوله الا ان یکون اعلم القوم" در مختار میں ہے غلام ،اعرابی، ولد الزنا کی امامت مکروہ ہے ،البتہ اس صورت میں مکروہ نہیں جبکہ وہ دوسری قوم سے زیادہ صاحب علم ہو۔ پھر یہ بھی اس صورت میں ہے کہ دوسرا قابل امامت موجود ہو اور اگر حاضرین میں صرف وہی لائق امامت ہے تو اسے امام بنانا واجب ہوگا مرتبہ عرفان اہل حق کے نزدیک وہی ہے، وﷲ یختص برحمته من یشاء، (اور ﷲ تعالی جسے چاہتا ہے اپنی رحمت کے لئے مختص فرما لیتا ہے۔) ولد الزنا پر خود اس گناہ کا الزام نہیں الزام زانی اور زانیہ پر ہے،( جلد 6/ صفحہ 458)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتا، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
*1/ ذی القعدہ 1442ھ*
*13/ جون 2021ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad