تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

sharabi aur juwari ke ghar me khana khana kaisa hai....شرابی اور جوانری کے گھر میں کھانا کھانا کیسا ہے؟؟

0

sharabi aur juwari ke ghar me khana khana kaisa hai

  شرابی اور جوانری کے گھر میں کھانا کھانا کیسا ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کی شرابی اور جوانری کے گھر پر کھانا کھانا کیسا ہے؟ 

بینوا و توجروا


المستفتی : محمد عمران رضوی از شاہجہانپور یوپی

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

 شرابی اور جوانری کے یہاں نہ کھانا بہتر ہے خصوصاً عالم ومقتدا کو، اور فتویٰ اسی پر ہے کہ جب تک کسی خاص مال کی حرمت معلوم نہ ہو منع نہیں۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے : به ناخذ مالم نعرف شیئا حرام بعینه ۔ ترجمہ:ہم اسی کو لیتے ہیں جب تک کسی معین شیئ کا حرام ہونا ہمیں معلوم نہ ہو۔ ( ج5/ کتاب الکراہیۃ ، الباب الثانی عشر، صفحہ 342) فتاویٰ رضویہ میں ہے : سود خوار، بے نمازی، شرابی، مخنث کسی کے ساتھ کھانا نہ چاہئے خصوصا شرابی کہ اس کے ہاتھ اور منہ پاک ہونے کا کچھ اعتبار نہیں۔ ( جلد 21/ صفحہ 674)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 

حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند

*19/ ذی القعدہ 1442ھ* 

*30/ جون2021ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad