تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Chhe lardhkiyan char lardhken aur bibi hai tarka me se kis ko kitna kitna mele ga?_____چھ لڑکیاں چار لڑکے اور بیوی ہیں ترکہ میں سے کس کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟؟؟

0


Chhe lardhkiyan char lardhken aur bibi hai tarka me se kis ko kitna kitna mele ga?

چھ لڑکیاں چار لڑکے اور بیوی ہیں ترکہ میں سے  کس کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟؟؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان شرع مسئلہ ھذا میں کہ زید کا انتقال ہوا اسنے دو بیویاں اور اولاد چھوڑا...
پہلی زوجہ ہندہ.. متوفی....
.................!!!
5 لڑکیاں.... 3 لڑکے

دوسری زوجہ خالدہ..
ایک لڑکا... اور ایک لڑکی

از روئے شرع ترکہ تقسیم کیسے ہوگا جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی

المستفتی : محمد وارث علی ممبئی
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
میت کے مال متروکہ سے تجہیز و تکفین کے بعد اور قرض ادا کرنے کے بعد اور اگر میت نے کوئی وصیت کی ہو تو ثلث مال سے وصیت مکمل کرنے کے بعد پھر مابقیہ مال منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کوسارے وارثوں میں تقسیم کردیں۔تو پورے جائداد کو سولہ (١٦) حصے کئے جائیں گے بیوی کا (٢)حصہ، چھ لڑکیاں کا چھ ( ٦) حصے، یعنی ہر ایک کو ایک ایک کر کے، چار لڑکےکا آٹھ (٨) حصہ ملینگے، یعنی ہر لڑکا کو دو دو حصہ ملے گا۔

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : يُوْصِيْكُمُ اللّـٰهُ فِىٓ اَوْلَادِكُمْ لِلـذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ. ترجمہ: بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں برابر ۔(پارہ4  سورہ نساء آیت11) دوسری جگہ ہے : وَلَـهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْـتُـمْ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّكُمْ وَلَـدٌ ۚ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَـدٌ فَلَـهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَـرَكْـتُـمْ ۚ مِّنْ بَعْدِ وَصِيَّـةٍ تُوْصُوْنَ بِـهَآ اَوْ دَيْنٍ. ترجمہ: اور تمہارے ترکہ میں عورتوں کا چوتھائی ہے اگر تمہارے اولاد نہ ہو پھر اگر تمہارے اولاد ہو تو ان کا تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں جو وصیت تم کر جاؤ اور دین نکال کر،(پارہ4  سورہ نساء آیت12)۔

سراجی میں ہے : واما لبنات الصلب فاحوال ثلاث النصف للواحدۃ والثلثان للاثنین فصاعدۃ. ومع الإبن للذكر مثل حظ الانثيين. وهو يعصبهن. (سراجی ص 21)۔ 

واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتر دیناجپور، ویسٹ بنگال الہند۔
*6/ ربیع الاول 1442ھ*
*24/ اکتوبر 2020ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad