تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Tasweerun ki kharidun w farukht karna kaisa hai? ہندؤں کے دیوی و دیوتاؤں کی تصویر کی خرید وفروخت کرنا کیسا ہے؟؟

0

Tasweerun ki kharidun w farukht karna kaisa hai?

ہندؤں کے دیوی و دیوتاؤں کی تصویر کی خرید وفروخت کرنا کیسا ہے؟؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


 علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ

 اگر کوئی مسلمان ہندوؤں کے دیوی دیوتاؤں کی تصویر خریدو فروخت کرتا ہو تو

اسطرح کی تجارت کرنا شرعی لحاظ سے کیسا ہے

جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی

سائل :  محمد وسیم رضا ضلع بستی یوپی

______________________

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ 

صورت مسئولہ میں مسلمانوں کو ہندوؤں کے دیوی و دیوتاؤں کی تصویر کی خریدو فروخت کرنا جائز نہیں اس لیے کہ وہ غیر مسلموں کا مذہبی شعار ہے تو ہندوؤں کے دیوی و دیوتاؤں کی تصویر کی تجارت گناہ پر اعانت ہے۔اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے :

" وَلاَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ "ترجمہ: اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو ۔( پارہ 6 سورہ مائدہ آیت 2)۔


واللہ اعلم سبحانہ وتعالی

______________________

کــتــبــہ

حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتر دیناجپور، بنگال

*🗓 ۲۱ ستمبر بروز سنیچر ۲۰۱۹ عیسوی* https://wa.me/+918793969359

____________________

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad