تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Warisin me se Bibi,ek beti aur do bete chhuren hain kin ko kitna kitna hissa milega____وارثین میں سے بیوی، ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں کن کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟؟؟؟

0

Warisin me se Bibi,ek beti aur do bete chhuren hain kin ko kitna kitna hissa

 وارثین میں سے بیوی، ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں کن کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟؟؟؟



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ زید کا انتقال ہو گیا ہے انہوں نے اپنی بیوی، ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں اب ان لوگوں کو کتنا کتنا حصہ ملے گا کتاب وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔


السائل : بندئہ خدا۔



وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ : زید کے مال متروکہ سے تجہیز و تکفین کے بعد اور قرض ادا کرنے کے بعد اور اگر میت نے کوئی وصیت کی ہو تو ثلث مال سے وصیت مکمل کرنے کے بعد پھر مابقیہ مال منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کو سارے وارثوں میں تقسیم کردیں۔ زید کی پوری جائداد کو چالیس (40) حصے کئے جائیں گے بیوی کو پانچ ( 5) حصے، دو بیٹے کو اٹھائیس (28) حصے، یعنی ہر بیٹا کو چودہ چودہ کر کے، ایک بیٹی کو سات ( 7) حصے ملیں گے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : يُوْصِيْكُمُ اللّـٰهُ فِىٓ اَوْلَادِكُمْ لِلـذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ"ترجمہ: بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں برابر ۔(پارہ4  سورہ نساء آیت11) دوسری جگہ ہے : وَلَـهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْـتُـمْ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّكُمْ وَلَـدٌ ۚ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَـدٌ فَلَـهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَـرَكْـتُـمْ ۚ مِّنْ بَعْدِ وَصِيَّـةٍ تُوْصُوْنَ بِـهَآ اَوْ دَيْنٍ. ترجمہ: اور تمہارے ترکہ میں عورتوں کا چوتھائی ہے اگر تمہارے اولاد نہ ہو پھر اگر تمہارے اولاد ہو تو ان کا تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں جو وصیت تم کر جاؤ اور دین نکال کر،(پارہ4  سورہ نساء آیت12)۔


وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_


〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،  خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

*21/ شوال المکرم 1443ھ*

*23/ مئ 2022ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad