تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Male rahan par zakat wajib hogi ya nahi___مال رہن پر زکوٰۃ واجب ہوگی یا نہیں؟؟؟

0

مال رہن پر زکوٰۃ واجب ہوگی یا نہیں

 


مال رہن پر زکوٰۃ واجب ہوگی یا نہیں؟؟؟


 السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

اس مسئلہ کا جواب جلد درکار ہے

زید کے پاس 10تولہ سونا ہے اور وہ رہن رکھا ہوا ہے۔ آیا کیا اسپر زکوۃ ہے۔ اسکے علاوہ زید بہت غریب ہے کھانے پینے کی بھی تنگی ہے اس پوزیشن میں زید کیا زکوۃ لے سکتا ہے۔ 

 یہ زید وہی ہے جس نے 10تولہ سونا گروی رکھا ہوا ہے

محمد طلحہ۔ میراروڈ



وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ : جو زیور گروی میں رکھا ہوا ہے اس پر زکوٰۃ واجب نہیں، کیونکہ زکوٰۃ واجب ہونے کے لئے ضروری ہے کہ پورے طور پر اس کا مالک ہو یعنی اس پر قابض بھی ہو۔ یہ صورت نہ راہن پر ہے اور نہ مرتہن پر ہے کیونکہ مرتہن اس کا مالک نہیں اور راہن کا اس پر قبضہ نہیں۔ واقعی ہی اگر زید مصارف زکوٰۃ کے مستحق ہیں تو دے سکتے ہیں اور زید لے سکتا ہے۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے : ولا علي الراهن اذا كان الرهن في يد المرتهن هكذا في البحر الرائق " (ج1 کتاب الزکاۃ، الباب الاول فی تفسیرہ الخ۔۔۔صفحہ 172) در مختار مع رد المحتار میں ہے : ( و لا في مرهون ) أي لا علي المرتهن لعدم ملك الرقبة، و لا علي الراهن لعدم اليد، (ج3 کتاب الزکاۃ، صفحہ 180) البحر الرائق میں ہے : و من موانع الوجوب الرهن إذا كان في يد المرتهن لعدم ملك اليد كذا في العناية " ( ج 2 کتاب الزکاۃ، صفحہ 355) بہار شریعت جلد اول میں ہے : شے مرہُون (یعنی جو چیز گروی رکھی گئی ہے)کی زکاۃ نہ مرتہن (یعنی جس کے پاس چیز گروی رکھی گئی ہو) پر ہے، نہ راہن (یعنی گروی رکھنے والا) پر، مرتہن تو مالک ہی نہیں اور راہن کی ملک تام نہیں کہ اس کے قبضہ میں نہیں اور بعد رہن چھڑانے کے بھی ان برسوں کی زکاۃ واجب نہیں ۔

۔( حصہ پنجم، صفحہ 877 )

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتا،متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، بنگال الہند

29/ رمضان المبارک 1443ھ

1/ مئی 2022ء 

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad