تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Jomerat our jumma ko ruhen ghar par ati hai ya nahi___جمعرات اور جمعہ کو روحیں گھر پر آتی ہے یا نہیں؟؟؟

0

جمعرات اور جمعہ کو روحیں گھر پر آتی ہے یا نہیں؟؟؟

 Jomerat our jumma ko ruhen ghar par ati hai ya nahi???

جمعرات اور جمعہ کو روحیں گھر پر آتی ہے یا نہیں؟؟؟


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


سوال کیا روحیں ہر جمعرات کو اپنے گھروں کو واپس آتی ہے  ؟


قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں.


ساںٔل ۔ توفیق رضا


وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : مومنین کی روحیں ہر شب جمعہ، روز عید، روز عاشورہ، اور شب برات کو اپنے گھر آتی ہے اور انتظار کرتی ہے کہ اس کی طرف سے صدقہ کرتے ہیں یا نہیں۔ البتہ جمعرات والی بات میری نظر سے نہ گزری۔ شرح مشکوۃ اشعۃ اللمعات میں ہے : مستحب است کہ تصدق کردہ شود از میت بعد از رفتن اواز عالم تا ہفت روز تصدق از میت نفع می کند اورا بے خلاف میان اہل علم واردشدہ است در آں احادیث صحیحہ بہ میت رامگر صدقہ ودعا، ودر بعض روایات آمدہ است کہ روح میت می آید خانہ خود را شب جمعہ، پس نظر می کند کہ تصدق می کنند ازوے یا نہ۔'' یعنی میت کے دنیا سے جانے کے بعد سات دن تک اس کی طرف سے صدقہ کرنا مستحب ہے۔ میت کی طرف سے صدقہ اس کے لیے نفع بخش ہوتا ہے۔ اس میں اہل علم کا کوئی اختلاف نہیں، اس بارے میں صحیح حدیثیں وارد ہیں، خصوصا پانی صدقہ کرنے کے بارے میں۔ اور بعض علماء کا قول ہے کہ میت کو صرف صدقہ اور دعا کا ثواب پہنچتاہے۔ اور بعض روایات میں آیا ہے کہ روح شب جمعہ کو اپنے گھر آتی ہے اور انتظار کرتی ہے کہ اس کی طرف سے صدقہ کرتے ہیں یا نہیں۔( جلد/1 باب زیارۃ القبور صفحہ 716/117) کشف الغطاء عمالزم للموتی علی الاحیاء میں ہے : ''درغرائب وخزانہ نقل کردہ کہ ارواح مومنین می آیند خانہ ہائے خود را ہر شب جمعہ روز عید وروز عاشورہ وشب برات، پس ایستادہ می شوند بیرون خانہائے خود وندامی کند ہریکے بآواز بلند اندوہ گین اے اہل و اولاد من ونزدیکان من مہر بانی کنید برما بصدقہ۔'' یعنی غرائب اور خزانہ میں منقول ہے کہ مومنین کی روحیں ہر شب جمعہ، روز عید، روز عاشورہ، اور شب برات کو اپنے گھر آکر باہر کھڑی رہتی ہیں اور ہر روح غمناک بلند آواز سے ندا کرتی ہے کہ اے میرے گھر والو، اے میری اولاد، اے میرے قرابت دارو! صدقہ کر کے ہم پر مہربانی کرو۔ ( فصل احکام دعا وصدقہ صفحہ 66)فتاویٰ رضویہ میں ہے : خزانۃ الروایات میں ہے :عن بعض العلماء المحقیقین ان الارواح تتخلص لیلة الجمعة وتنتش فجاؤ الی مقابر ثم جاؤا فی بیوتھم۔بعض علمائے محققین سے مروی ہے کہ روحیں شب جمعہ چھٹی پاتی اور پھیلتی جاتی ہیں، پہلے اپنی قبروں پر آتی ہیں پھر اپنے گھروں میں۔دستور القضاۃ مسند صاحب مائۃ مسائل میں فتاوی امام نسفی سے ہے : ان ارواح المومنین یاتونی فی کل لیلة الجمعة ویوم الجمعة فیقومون بفناء بیوتھم ثم ینادی کل و احد منھم بصوت حزین یا اھلی ویا اولادی ویا اقربائی اعطفوا علینا بالصدقة واذکرونا ولاتنسونا وارحمونا فی غربتنا.الخ۔ بیشک مسلمانوں کی روحیں ہر روز و شب جمعہ اپنے گھر آتی اور دروازے کے پاس کھڑی ہو کر دردناک آواز سے پکارتی ہیں کہ اے میرے گھر والو! اے میرے بچو! اے میرے عزیزو! ہم پر صدقہ سے مہر کرو ، ہمیں یا د کرو بھول نہ جاؤ، ہماری غریبی میں ہم پر ترس کھاؤ۔ نیز خزانۃ الروایات مستند صاحب مائۃ مسائل میں ہے : عن ابن عباس رضی ﷲ تعالی عنہما اذا کان یوم عید او یوم جمعة او یوم عاشوراء ولیلة النصف من الشعبان تاتی ارواح الاموات ویقومون علی ابواب بیوتھم فیقولون ھل من احد یذکرنا ھل من احد یترحم علینا ھل من احد یذکر غربتنا.الحدیث۔ابن عباس رضی ﷲ تعالی عنہما سے روایت ہے جب عید یا جمعہ یا عاشورہ کا دن یا شب برات ہوتی ہے اموات کی روحیں آکر اپنے گھروں کے دروازوں پر کھڑی ہوتی اورکہتی ہیں: ہے کوئی کہ ہمیں یاد کرے، ہے کوئی کہ ہم پر ترس کھائے، ہے کوئی کہ ہماری غربت کی یاد دلائے۔( جلد / 9 صفحہ 644)۔

*🔹وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم🔹*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

*📝 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 📝*

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،  خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

3/ ذی القعدہ 1443ھ

4/ جون 2022ء

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad