تکبیر تشریق کس دن سے پڑھنا ضروری ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ تکبیر تشریق پڑھنا کا وقت کیا ہے رہنمائی فرمائیں
سائل : بندئہ خدا
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی : نویں ذی الحجہ کی فجر سے تیرہویں کی عصر تک ہر نماز فرض پنجگانہ کے بعد جو جماعت مستحبہ کے ساتھ ادا کی گئی ایک بار تکبیر تشریق بلند آواز سے کہنا واجب ہے اور تین بار افضل ہیں، وہ یہ ہے : اللہ اَکْبَرْ اللہ اَکْبَرْ لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللہ وَاللہ اَکْبَرْ اللہ اَکْبَرْ وَللہ الْحَمْدُ " فتاویٰ ہندیہ میں ہے : و أما وقته فاوله عقيب صلاة الفجر من يوم عرفة وآخره فى قول أبي يوسف ومحمد رحمهما الله تعالى عقيب صلاة العصر من آخر أيام التشريق هكذا في التبين، و الفتوي و العمل في عامة الامصار و كافة الإعصار على قولهما كذا في الزاهدي" ( ج/ 1 کتاب الصلاۃ، الباب السابع عشر فی صلاۃ العیدین،صفحہ 153) بہار شریعت جلد اول میں ہے : نویں ذی الحجہ کی فجر سے تیرہویں کی عصر تک ہر نماز فرض پنجگانہ کے بعد جو جماعت مستحبہ کے ساتھ ادا کی گئی ایک بار تکبیر بلند آواز سے کہنا واجب ہے اور تین بار افضل اسے تکبیر تشریق کہتے ہیں، وہ یہ ہے: اللہ اَکْبَرْ اللہ اَکْبَرْ لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللہ وَاللہ اَکْبَرْ اللہ اَکْبَرْ وَللہ الْحَمْدُ " ( حصہ چہارم، صفحہ 790)۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتا، متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
10/ ذی الحجہ 1443ھ
9/ جولائی 2022ء