کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین اس مسئلہ بارے میں کہ اگر کوئی شخص قرآن کو
نہ مانے۔ اس پرشریعت کیا حکم ہے ۔قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔
المستفتی : محمد عبد الرزاق
الجواب
بعونہ تعالیٰ :یہ کلمہ کفر یہ
ہے فتاویٰ ہندیہ میں ہے:’’ اذا انکر الرجل آیۃ من القرآن او تسخر بآیۃ من القرآن
،وفی الخزانۃ او عاب کفرکذا فی التتارخانیہ۔ترجمہ: جس نے آیت قرآن میں سے کسی آیت کا انکار کیا یا
اس سے تمسخرکیا اور یہ خزانہ میں لکھا ہے ۔ یا عیب لگا یا تو وہ کافر ہو گیایہ تا
تا ر خانیہ میں ہے۔(ج/2 کتاب السیر ،باب فی احکام المرتدین، صفحہ۲۸۸)
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی، خادم سعدی دار الافتا، متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
14/ذی الحجہ 1443ھ
ء