بیوی نماز نہ پڑھیں توکیا
شوہر اپنی بیوی کو مار سکتا ہے یا نہیں؟؟
کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین اس مسئلہ بارے میں کہ زید کی بیوی نماز نہیں
پڑھتی ہے تو کیا زید اپنی بیوی کو مار سکتا ہے ۔قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب
عنایت فرمائیں۔
المستفتی : محمد عبد الرزاق
الجواب بعونہ تعالیٰ : بیوی
نماز نہ پڑھتی ہویاغیر شرعی امور سے روکنے کے لئے شوہر اپنی بیوی کو مار سکتا ہے ۔رد
المحتار میں ہے: لہ ضرب زوجتہ علی ترک الصلاۃ و کذاعلی ترک الزینۃ و غسل
الجنابۃ وعلی خروجھا من المنزل وترک الاجابۃ الی فراشہ (الی ) وان الضا بط ان کل
معصیہ لا حدفیھا فللزوج والمولیٰ التعزیر ۔ترجمہ:عورت نماز تر ک کرے شوہربیوی کو مار سکتا ہے اسی
طرح جب وہ زینت ترک کرے اور غسل جنابت نہ کرے اور جب وہ گھر سے نکل جا ئے اور جب
اسے بستر پر آنے کی دعوت دے وہ نہ آئے۔ اور ضابطہ یہ ہے کہ ہر ایسی معصیت جس میں
حد نہ ہوشوہراور آقا اس میں تعزیر لگا سکتا ہے(جلد9/کتاب الحظر والاباحۃ،فصل
فی البیع ،صفحہ 611)
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتا، متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
10/ ذی الحجہ 1443ھ
9/ جولائی 2022ء