تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Kisi musalman ko be iman kehna jaiz hai ya nahi___ کسی مسلمان کو بے ایمان کہنا جائز ہے یا نہیں؟؟

0

Kisi ko be iman kehna jaiz hai ya nahi??  ؟

 Kisi musalman ko be iman kehna jaiz hai ya nahi??

کسی مسلمان کو بے ایمان کہنا جائز ہے یا نہیں؟؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان شرع اس 

بارے میں کہ ہمارے یہاں بعض اوقات لوگ ایک دوسرے کو بے ایمان کہہ دیتے ہیں کیا 

اس طرح کہنے پر حکم کفر صادق آئے گا یا نہیں۔جواب عنایت فرمائیں۔


عرض گزار : فاروق رضا قادری کشتواڑ



وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : بے ایمان کا چند معنی آتا ہے مثلاً بے دین، بد اعتقاد، بد نیت، دغاباز، جھوٹ،مکار، فریبی۔

ہمارے معاشرے میں اگر کوئی شخص کسی شخص کو بے ایمان کہتے ہیں اس کی بد عملی مثلاً دغاباز، جھوٹ،مکار، فریبی کی وجہ سے کہہ دیتے ہیں تو اس سے کفر کا حکم صادق نہیں آئے گا کیونکہ یہ کلمات عام طور پر کافر کے معنی میں نہیں بولے جاتے اور نہ ہی ان کلمات سے کہنے والے کا مقصد دوسرے کو کافر قرار دینا ہوتا ہے۔ البتہ کسی مسلمان کو بلا اجازتِ شرعی بے ایمان کہنا ناجائز و گناہ اور تعزیر کا سبب ہے کہ اس میں مسلمان کی ایذا اور ہتکِ عزت ہے، جو جائز نہیں۔کنز العمال میں ہے :’’من اذی مسلماً فقد اذانی ومن اذانی فقد اذی اللہ‘‘ ترجمہ : جس نے کسی مسلمان کو ایذا دی، اس نے مجھے ایذا دی اور جس نے مجھے ایذا دی، اس نے اللہ کو ایذا دی ۔ (ج 16 صفحہ 10)

بہار شریعت جلد دوم میں ہے : کسی کو بے ایمان کہا، تو تعزیر ہو گی اگرچہ عرفِ عام میں یہ لفظ کافر کے معنی میں نہیں، بلکہ خائن کے معنی میں ہے اور لفظِ خائن میں تعزیر ہے ۔(حصہ 9، صفحہ 409)۔

واللہ تعالیٰ اعلم۔۔۔


〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔  

23/ ذی الحجہ 1443ھ

23/ جولائی 2022ء


 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 


〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰



 

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad