دورے حاضر میں دین مہر کتنا روپیہ ہونا چاہئے؟؟
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان عظام ۔۔ اس مسلے کے بارے میں۔
دورے حاضر میں کم سے کم دین مہر کتنا ہو سکتا ہے شریعت کے موافق
علماۓ کرام رہنمایٸ فرمایں بہت مہربانی ہوگی
ساٸل : محمدصدام حسین بوکارو جھارکھنڈ
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ : نکاح کے لئے کم سے کم دس درہم (یعنی دو تولہ ساڑھے سات ماشہ ( تین3 تولہ۔618/ملی گرام ) چاندی یا اُس کی قیمت،اس سے کم نہیں ہوسکتا ہے اور زیادتی کی کوئی حد متعین نہیں۔ ہمارے علاقے میں دس درہم چاندی کی قیمت تقریباً اکیس سو (2100) روپے ہے اس سے کم و زیادتی بھی ہو سکتی ہے اپنے علاقے کے اعتبار سے چاندی کی قیمت دیکھ لیں۔
لہذا صورت مسئولہ میں دورے حاضر میں کم سے کم دین مہر تقریباً اکیس سو (2100) روپے ہونا چاہئے۔
بدائع الصنائع میں ہے :و اما بیان أدنی المقدار الذی یصلح مھرا : فأدناہ عشرۃ دراھم أو ما قیمتہ عشرۃ دراھم و ھذا عندنا ۔( ج3 کتاب النکاح، فصل فی أقل المھر صفحہ 487)بحر الرائق میں ہے :صح النکاح بلا ذکرہ و أقله عشرۃ دراھم ۔( ج3کتاب النکاح ،باب المھر صفحہ 249) درمختار میں ہے:أقله عشرۃ دراھم لحدیث البیھقی وغیرہ لا مھر أقل من عشرۃ دراھم فضة وزن سبعة مثاقیل کما فی الزکوۃ مضروبة کانت أو لا ( ج4 کتاب النکاح، باب المھر صفحہ/332/330 )فتاوی ہندیہ میں ہے :أقل المھر عشرۃ دراھم مضروبة أو غیر مضروبة حتی یجوز وزن عشرۃ تبرا و ان کانت قیمته أقل کذا فی التبین۔(ج1 الباب السابع فی المھر صفحہ 302)فتاویٰ رضویہ میں ہے : کم سے کم مہر دس10 ہی درہم ہے یعنی دو2 تولے ساڑھے سات ماشے چاندی، الخ۔ اور چاندی کے علاوہ اور کوئی چیز دے تو دو2 تولے ساڑھے سات ماشہ چاندی کی قیمت معتبر ہوگی(ملخصا جلد 12/ صفحہ 162)بہار شریعت جلد دوم میں ہے: کم سے کم دس درم (یعنی دو تولہ ساڑھے سات ماشہ (30۔618گرام ) چاندی یا اُس کی قیمت)ہے اس سے کم نہیں ہوسکتا،( ج7 مہر کا بیان صفحہ 64 )۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
28/ محرم الحرام 1444ھ
27/ اگست 2022ء
_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎
تو لے کو ذرا تول کر لکھیں محترم تین تولہ 618 کے بجائے 30 گرام 618 ملی گرام لکھیں
ReplyDelete