تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

55 lakh tarka me se ek ladka teen lardhkiyan aur ek bibi ko kitna kitna rupiya mile ga?_____ پچپن لاکھ ترکہ میں سے ایک لڑکا تین لڑکیاں اور ایک بیوی کو کتنا کتنا روپیہ ملے گا؟

0
55 lakh tarka me se ek ladka teen lardhkiyan aur ek bibi ko kitna kitna rupiya mile ga

رقم الفتوی : 491

55 lakh tarka me se ek ladka teen lardhkiyan aur ek bibi ko kitna kitna rupiya mile ga 

 پچپن لاکھ ترکہ میں سے ایک لڑکا تین لڑکیاں اور ایک بیوی کو

 کتنا کتنا روپیہ ملے گا؟ 



الجواب بعونہ تعالیٰ 

مرحوم عبد الرشید صاحب کے مال متروکہ سے تجہیز و تکفین کے بعد اور قرض ادا کرنے کے بعد اور اگر میت نے کوئی وصیت کی ہو تو ثلث مال سے وصیت مکمل کرنے کے بعد پھر مابقیہ مال منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کو سارے وارثوں میں تقسیم کردیں۔ مرحوم عبد الرشید صاحب کی پوری جائداد کو چالیس (40) حصے کئے جائیں گے بیوی کو پانچ ( 5) حصے، ایک لڑکا کو چودہ (14) حصے، تین لڑکیاں کو ایکس (21) حصے،یعنی ہر لڑکی کو سات سات کر کے حصے ملیں گے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : يُوْصِيْكُمُ اللّـٰهُ فِىٓ اَوْلَادِكُمْ لِلـذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ"ترجمہ: بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں برابر ۔(پارہ4 سورہ نساء آیت11) دوسری جگہ ہے : وَلَـهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْـتُـمْ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّكُمْ وَلَـدٌ ۚ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَـدٌ فَلَـهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَـرَكْـتُـمْ ۚ مِّنْ بَعْدِ وَصِيَّـةٍ تُوْصُوْنَ بِـهَآ اَوْ دَيْنٍ. ترجمہ: اور تمہارے ترکہ میں عورتوں کا چوتھائی ہے اگر تمہارے اولاد نہ ہو پھر اگر تمہارے اولاد ہو تو ان کا تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں جو وصیت تم کر جاؤ اور دین نکال کر،(پارہ4 سورہ نساء آیت12)۔

سراجی میں ہے : واما لبنات الصلب فاحوال ثلاث النصف للواحدۃ والثلثان للاثنین فصاعدۃ. ومع الإبن للذكر مثل حظ الانثيين. وهو يعصبهن. (سراجی ص 21)۔

لہذا 5500000 لاکھ کا ترکہ میں ایک بیٹا کو، 1,925,000/ ہزار ملے گااور تین بیٹیاں کو، 2,887,500 / ہزار ملے گا یعنی ہر ایک بیٹی کو 962,500/ اتنے اتنے کر کے ملے گا۔ اور ایک بیوی کو 687,500 ہزار ملے گا۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_


کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن:  نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

2/ جمادی الاولی 1444ھ

27/ نومبر 2022ء

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad