رقم الفتوی : 490
دوبار تشہد پڑھنے سے سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ نماز میں قعدہ اولیٰ میں بھول کر دوبار تشہد
پڑھنے سے سجدۂ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں
سائل : بندئہ خدا
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ : صورت مسئولہ میں پہلے قعدئہ اولیٰ میں دوبارہ تشہد پڑھنے سے سجدہ سہو کرنا واجب ہے فتاویٰ ہندیہ میں ہے : ولو كرر التشهد في القعدة الأولى فعليه السهو. ترجمہ : اگر پہلے قعدہ میں دوبارہ تشہد پڑھا تو سجدہ سہو واجب ہوگا( کتاب الصلاۃ، الباب الثانی عشر فی سجود السہو، صفحہ 137)۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔
25/ ربیع الاخر 1444ھ
20/ نومبر 2022ء
رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎