رقم الفتوی: 489
Namaze janaza me panch takbeeren ho jai to namaze janaza hogi ya nahi?
نماز جنازہ میں پانچ تکبیریں ہو جائیں تو نماز جنازہ ہوگی یا نہیں؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اگر نماز جنازہ میں پانچ تکبیر ہو جائے تو نماز جنازہ ہو جائے تو نماز جنازہ ہوگی یا نہیں ہوگی
سائل : بندئہ خدا
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ : اگر نماز جنازہ میں پانچ تکبیریں ہو جائے تو نماز جنازہ ہو جائے گی مگر مقتدی کے لئے حکم یہ ہے کہ وہ امام کی متابعت نہ کرے بلکہ وہ سیدھا کھڑا رہے اور آخر میں امام کے ساتھ سلام پھیر دے۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے : و لو كبر الإمام خمسا فالمقتدي لايتابع ثم ماذا يصنع في رواية عن أبي حنيفة رحمه الله تعالى يمكث حتى يسلم معه وهو الأصح هكذا في محيط السرخسي. ترجمہ : اور اگر امام پانچ تکبیریں کہے تو مقتدی متابعت نہ کرے اور امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے یہ منقول ہے کہ وہ ٹھہرا رہے اور امام کے ساتھ سلام پھیرے یہی اصح ہے یہ محیط سرخسی میں لکھا ہے۔(کتاب الصلاۃ،الفصل الخامس فی الصلاۃ علی الجنازۃ،صفحہ 164)۔الدر المختار مع الرد المحتار میں ہے:و لو كبر امامه خمسا لم يتبع فيمكث المؤتم حتي يسلم معه إذا سلم به يفتي.(جلد 2/کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب:ھل یسقط فرض...إلخ، صفحہ 214)۔بہار شریعت جلد اول میں ہے : امام نے پانچ تکبیریں کہیں تو پانچویں تکبیر میں مقتدی امام کی متابعت نہ کرے بلکہ چُپ کھڑا رہے جب امام سلام پھیرے تو اُس کے ساتھ سلام پھیر دے۔( حصہ چہارم، صفحہ 838)۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔
25/ ربیع الاخر 1444ھ
20/ نومبر 2022ء
رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎