تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Har waqt neki ki dawat di jai? ______ہر وقت نیکی کی دعوت دی جائے؟؟

0
Har waqt neki ki dawat di jai?


 ہر وقت نیکی کی دعوت دی جائے؟؟



اللہ تبارک و تعالیٰ قرآن مقدس میں ارشاد فرماتا ہے : وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا.ترجمہ : اور لوگوں سے اچھی بات کہو۔ اچھی بات سے مراد نیکی کی دعوت اور برائیوں سے روکنا ہے نیکی کی دعوت میں وہ تمام طریقے داخل ہیں، مثلاً درس دینا، وعظ و نصیحت کرنا وغیرہ۔ جب آپ لوگوں کو نیکی کی دعوت دیں گے اور نیکی کی طرف بلائیں گےتو کچھ لوگ یہ کہتے ہوئے نظر آئیں گے کہ خود تو عمل کرتے نہیں دوسرے کو بتانے چلے۔اور قرآن مقدس کی آیت کو پیش کریں گے : يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا لِمَ تَقُوْلُوْنَ مَا لَا تَفْعَلُوْنَ۔ ترجمہ : اے ایمان والو کیوں کہتے ہو وہ جو نہیں کرتے۔قرآن مقدس کی آیت بر حق ہے لیکن اس سے بے عمل کو دین کی اچھی بات کی طرف بلانے یا اسے نیکی کی دعوت دینے سے رکنا مقصود نہیں ہے بلکہ اس آیت سے مراد وعظ و نصیحت کرنے والوں کو تقوی و پرہیزگاری پر ابھارنا ہے۔ یعنی جب دوسروں کو وعظ و نصیحت کرو تو خود بھی عمل کرو، یہ نہیں فرمایا کہ جب عمل نہیں کرتے تو وعظ و نصیحت کیوں کرتے ہو؟ کیونکہ عمل کرنا ایک واجب ہے اور دوسروں کو برائی سے روکنا دوسرا واجب ہے اللہ تعالیٰ قرآن مقدس میں ارشاد فرماتا ہے : وَ مَاۤ اٰتٰكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْهُۗ-وَ مَا نَهٰكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوْاۚ. ترجمہ : جو کچھ تمہیں عظمت والے رسول دیں وہ لے لو( یعنی اس پر عمل کرو) اور جس چیز سے یہ تمہیں روکیں منع فرمائیں اس سے باز رہو(یعنی اس پر عمل نہ کرو اس سے رک جاؤ)۔اس آیت سے بھی مراد احکام الٰہی ہی ہیں۔اگر ایک واجب پر عمل نہیں تو دوسرے سے کیوں رکا جائے۔ معجم الاوسط میں حدیث پاک موجود ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، ہم اس وقت تک دوسروں کو نیک اعمال کرنے کی دعوت نہ دیں گے جب تک ہم خود تمام نیک اعمال نہ کرنے لگ جائیں اور ہم اس وقت تک لوگوں کو برے کاموں سے منع نہ کریں گے جب تک ہم خود تمام برے کاموں سے رک نہ جائیں؟ تو حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ایسا نہ کرو بلکہ تم نیک اعمال کرنے کا حکم دو اگر چہ تم خود تمام نیک اعمال نہیں کرتے اور برے اعمال کرنے سے منع کرو اگر چہ تم تمام برے اعمال سے باز نہیں آئے۔ ( جلد 5/ باب المیم، من اسمہ محمد، صفحہ 77، رقم الحدیث 6628) ۔


اللہ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ ہم سب کو ہر حال میں نیکی کی دعوت دینے اور برائیوں سے روکنے کی توفیق رفیق عطا فرمائے۔اور ہم سب کو لوگوں کی فضول باتوں سے بچائیں۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم۔




از قلم : مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

5/ جمادی الاولی 1444ھ

30/ نومبر 2022ء

Tags

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad