السلام علیکم
آنکھ میں ڈراپ یا دوائی ڈالنے سے کیا روزہ ٹوٹ جائے گا
المستفتی: سعود عطاری
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب : صورت مسؤلہ میں روزے کی حالت میں آنکھ میں ڈراپ یا دوائی ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے جیسا کہ در مختار مع ردالمختار میں ہے : اكتحل وان وجد طعمه في حقله لاتفاق علي ان من اغتسل في ماء فوجد برده في باطنه انه لا يفطر. ترجمہ: اس نے سرما لگایا اور اس نے اس کا ذائقہ حلق میں پایا اس بات پر اتفاق ہے کہ اس نے پانی میں غسل کیا تو اس نے ٹھنڈپا یا باطن میں تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے(ج 3/ کتاب الصوم ،باب ما يفسد الصوم ومالايفسده، صفحہ 366/367)۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے : ولو أقطر شيئا من الدواء في عينه لا يفطر صومه عندنا وان وجد طعمه في حلقه.ترجمہ : اور اگر اس نے دوائی کو اپنی آنکھوں میں ڈالا تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا اگرچہ اس کا طعمہ حلق میں پایا ہو(ج1/ کتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد، صفحہ 203)۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔
7/ رمضان المبارک 1444ھ
29/ مارچ 2023ء
رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎