تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

روزے کی حالت میں انجکشن یا گلوکوز لگانے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟

0
روزے کی حالت میں انجکشن یا گلوکوز لگانے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟

رقم الفتوی : 510



السلام علیکم 

روزے کی حالت میں انجکشن اور گلوکوز رگ یا گوشت میں لگانے کا شرعی حکم کیا ہے 


المستفتی: سعود عطاری

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ : صورت مسؤلہ میں انجکشن یا گلوکوز لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے اگر چہ بھوک یا پیاس ختم ہو جائے کیونکہ اصل قاعدہ کلیہ اس باب میں یہ ہے کہ کھانے، پینے اور جماع کے علاوہ روزہ کو توڑنے والی صرف وہ دوا یا غذا ہے جو مسامات اور رگوں کے علاوہ کسی اور منفذ سے پیٹ یا دغام میں پہنچے۔ لہذا مسام یا رگ کے ذریعہ کوئی چیز داخل بدن ہو تو اس سے روزہ نہ ٹوٹے گا۔ البتہ اگر بھوک،پیاس سے بچنے کے لئے ایسا کیا تو مکروہ ہے۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے : وما يدخل من مسام البدن من الدهن لا يفطر هكذا في شرح المجمع۔و من اغتسل فی ماء وجد بردہ فی باطنہ لایفطر۔ (ج1/ کتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد، صفحہ 203)۔ رد المحتار میں ہے : قال في النهر : لأن الموجود في حلقه أثر داخل من المسام الذي هو خلل البدن، والمفطر انما هو الداخل من المنافذ، للاتفاق على أن من اغتسل في ماء فوجد برده في باطنه أنه لا يفطر.۔(ج 3/ کتاب الصوم ،باب ما يفسد الصوم ومالايفسده، صفحہ/367)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

8/ رمضان المبارک 1444ھ

30/ مارچ 2023ء

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad