تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

روزے کی حالت میں اِنسولین لینا یا لگانا جائز ہے یا نہیں؟ اور اس سے روزہ ٹوٹےگا یا نہیں؟

0
روزے کی حالت میں اِنسولین لینا یا لگانا جائز ہے یا نہیں؟

رقم الفتوی : 511



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں اِنسولین لینا یا لگانا جائز ہے یانہیں؟ اگر لے لے تواس سےروزہ ٹوٹےگایا نہیں دلائل کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں؟


المستفتی: سعود عطاری

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰


وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ : صورت مسئولہ میں انسولین لینےکی اس وقت ضرورت پڑتی ہے جب کہ مریض کا شوگر حد سے بڑھ جائے ایسے وقت میں کمزوری اتنی بڑھ جاتی ہے کہ مریض آٹھ (8) دس(10) گھنٹے بھوک ،پیاس برداشت کرنے کی طاقت بالکل نہیں رکھتا ہے بتوفیق اللہ تعالیٰ اگر کوئی شخص اس حالت میں روزہ رکھے توروزے کی حالت میں اِنسولین لینے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا جس طرح انجکشن لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہےاور اِنسولین سے شوگر برابر رہتا ہے جس سے کمزوری نہیں آتی۔ اور غیر منفذ اشیاء سے جسم میں طاقت کا آنا اور روزے کی حالت میں کمزوری کا دور کرنا مفسد صوم نہیں۔جیساکہ حدیث پاک ابوداؤد میں ہے : "قال أبو بكر قال الذي حدثني لقد رأ یت رسول اللہ ﷺ بالعرج یصب الماء علی رأسه و ھو صائم من العطش او من الحر" (کتاب الصیام، باب الصائم یصب علیہ الماء، الخ صفحہ 528 )۔در مختار مع ردالمختار میں ہے "اكتحل وان وجد طعمه في حقله لاتفاق علي ان من اغتسل في ماء فوجد برده في باطنه انه لا يفطر" ترجمہ : اس نے سرما لگایا اور اس نے اس کا ذائقہ حلق میں پایا اس بات پر اتفاق ہے کہ اس نے پانی میں غسل کیا تو اس نے ٹھنڈپا یا باطن میں تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے ۔ (ج3/ کتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لايفسده صفحہ 367)ردالمختار میں ہے : قال في النهر : لأن الموجود في حلقه أثر داخل من المسام الذي هو خلل البدن، والمفطر انما هو الداخل من المنافذ، للاتفاق على أن من اغتسل في ماء فوجد برده في باطنه أنه لا يفطر.۔(ج 3/ کتاب الصوم ،باب ما يفسد الصوم ومالايفسده، صفحہ/367)فتاویٰ ہندیہ میں ہے : " وعن أبي حنيفة رحمه الله تعالى وكره الاغتسال وصب الماء علي الرأس والاستنقاع في الماء و التلفف بالثوب المبلول وقال أبو يوسف:لا يكره وهو الاظهر . و من اغتسل فی ماء وجد بردہ فی باطنہ لایفطر"(ج1/ كتاب الصوم، باب فيما يكره للصائم، الخ صفحہ 220)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

8/ رمضان المبارک 1444ھ

30/ مارچ 2023ء

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad