تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

جو خود نماز نہ پڑھتا ہوں ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

0
جو خود نماز نہ پڑھتا ہوں ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

رقم الفتوی : 521


السلام علیکم و رحمۃ اللہ علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ زید ایک مسجد میں رمضان شریف میں نماز پڑھاتے ہیں لیکن وہ خود ہمیشہ نماز نہیں پڑھتے ہیں تو ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں


 سائل :  رئیس احمد انصاری سراوستی یو پی

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ : اگر زید ہمیشہ قصداً بلاعذر شرعی نماز ترک کرے تو وہ فاسق ومرتکب کبیرہ کا مستحق ہے اسے امام بنانا گناہ اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے۔ فتاویٰ رضویہ میں اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں:  ہاں جو ایک وقت کی نماز بھی قصداً بلاعذر شرعی دیدہ ودانستہ قضا کرے فاسق ومرتکب کبیرہ ومستحق جہنم ہے۔( جلد 5 صفحہ 110)اسی میں ہے :جن صورتوں میں کراہت تحریم کا حکم ہے صلحاء وفساق سب پر اعادہ واجب ہے ،جب مبتدع یافاسق معلن کے سوا کوئی امام نہ مل سکے تو منفردًا پڑھیں کہ جماعت واجب ہے اوراس کی تقدیم بکراہت تحریم اور واجب و مکروہ تحریم دونوں ایك مرتبہ میں ہیں ودرء المفاسد اھم من جلب المصالح (مفاسد کا دُور کرنا مصالح کے حصول سے اہم اور ضروری ہوتا ہے)( جلد 6 صفحہ 633)۔۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

4/ رمضان المبارک 1444ھ

27/ مارچ 2023

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad