رقم الفتوی : 513
السلام علیکم
کان میں ڈراپ یا دوائی یا تیل ڈالنے سے کیا روزہ ٹوٹ جائے گا
المستفتی: سعود عطاری
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ : صورت مسؤلہ میں روزے کی حالت میں کان میں ڈراپ یا دوائی یا تیل ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور قضا لازم ہے۔
فتاویٰ ہندیہ میں ہے : من اقطر في اذنه دهنا افطر، ولو دخل الدهن بغير صنعه فطره،کذا في محيط السرخسي." (ج1/ کتاب الصوم، الباب الرابع فیما یفسد وما لایفسد، صفحہ 204)۔ہدایہ میں ہے : من اقطر في اذنه افطر ، لقوله صلي الله عليه وسلم الفطر مما دخل، ولوجود معني الفطر، وهو وصول ما فيه صلاح البدن الي الجوف." ( کتاب الصوم، باب مایوجب القضاء و الکفارۃ، صفحہ 200)۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔
17/ رمضان المبارک 1444ھ
9/ اپریل 2023ء
رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎