تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

پچیس لاکھ ترکہ میں سے ایک بیوی،ایک بیٹا، دو بیٹی کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟؟

0
پچیس لاکھ ترکہ میں سے ایک بیوی،ایک بیٹا، دو بیٹی کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟؟

رقم الفتوی : 532

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسلہ ذیل کے والد کے مال میں سے پچیس لاکھ ہے چار افراد کو دینا ہے کن کو کتنا دینا ہے ،چار افراد وہ یہ ہے 

ایک مرحوم کی بیوی ، ایک بیٹا، دو بیٹی ،کن کو کتنا دینا ہوگا رہنمائی فرمائیں نوازش ،

سائل، خالد شیخ احمد نگر مہاراشٹر

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : مرحوم کے مال متروکہ سے تجہیز و تکفین کے بعد اور قرض ادا کرنے کے بعد اور اگر میت نے کوئی وصیت کی ہو تو ثلث مال سے وصیت مکمل کرنے کے بعد پھر مابقیہ مال منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کو سارے وارثوں میں تقسیم کردیں۔ تو مرحوم کی پوری جائداد کو بتیس (32) حصے کئے جائیں گے بیوی کو چار ( 4) حصے، ایک بیٹا کو چودہ (14) حصے، دو بیٹیاں کو  چودہ (14) حصے،یعنی ہر لڑکی کو سات سات کر کے حصے ملیں گے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : يُوْصِيْكُمُ اللّـٰهُ فِىٓ اَوْلَادِكُمْ لِلـذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ"ترجمہ: بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں برابر ۔(پارہ4  سورہ نساء آیت11)دوسری جگہ ہے : وَلَـهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْـتُـمْ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّكُمْ وَلَـدٌ ۚ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَـدٌ فَلَـهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَـرَكْـتُـمْ ۚ مِّنْ بَعْدِ وَصِيَّـةٍ تُوْصُوْنَ بِـهَآ اَوْ دَيْنٍ. ترجمہ: اور تمہارے ترکہ میں عورتوں کا چوتھائی ہے اگر تمہارے اولاد نہ ہو پھر اگر تمہارے اولاد ہو تو ان کا تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں جو وصیت تم کر جاؤ اور دین نکال کر،(پارہ4  سورہ نساء آیت12)۔سراجی میں ہے : واما لبنات الصلب فاحوال ثلاث النصف للواحدۃ والثلثان للاثنین فصاعدۃ. ومع الإبن للذكر مثل حظ الانثيين. وهو يعصبهن.(سراجی ص 21)۔

لہذا پچیس لاکھ کا ترکہ میں ایک بیوی کو 312,500 /ملے گا۔اور ایک بیٹا کو 1,093,750/ ہزار ملے گا اور دو بیٹیاں کو 1,093,750/ ہزار  ملے گا یعنی ہر ایک بیٹی کو 54,687.5/ اتنے اتنے کر کے ملے گا۔

۔وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

16/ رجب المرجب 1444ھ

8/ جنوری 2023ء

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad