تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

والد سے پہلے بیٹا کا انتقال ہو جائے تو دادا کے پروپٹی میں پوتا پوتی اور بہو حصہ پائیں گے یا نہیں؟

0
والد سے پہلے بیٹا کا انتقال ہو جائے تو دادا کے پروپٹی میں پوتا پوتی اور بہو حصہ پائیں گے یا نہیں؟

رقم الفتوی : 536




اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان شرع اس مسئلہ کے بارے میں کہ عالی جناب عبدالرؤف کے تین بیٹے غلام رسول غلام رحمانی غلام ربانی اور دو لڑکی اکبری خاتون اور اختری خاتون ہیں دریافت طلب امر یہ ہے کہ غلام رسول کی وفات والد عبدالرؤف کی موجودگی میں ہو گئی ہےتوکیا اسکا حصہ عبدالروف کے مال متروکہ میں ہوگا یا نہیں جبکہ غلام رسول کے دو بچے بھی ہیں اہک لڑکا ایک لڑکی جن بچے کو غلام رحمانی اور غلام ربانی نے بچپن سے پالا اور دونو کی شادی بھی کراٸ نیز مال متروکہ کی تقسیم کس طرح کی جاٸگی ازروۓ شرع جواب عنایت فرمایٸں عین نوازش ہوگی


المستفتی۔۔غلام رحمانی دربھنگہ بہار

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ :جب عبد الرؤف کی زندگی ہی میں غلام رسول انتقال کر گئے تھے تو عبد الرؤف کی جائداد سے غلام رسول کا کوئی حصہ نہیں اور ان کی اولاد کا بھی کوئی حصہ نہیں کیونکہ بیٹا کی موجودگی میں پوتے اور پوتی کا کوئی حق نہیں ہوتا ہے۔مگر ان کے فیملی کے ساتھ حسن سلوک کرتے رہیں۔

بر تقدیر صدق سوال "بعد تقديم ما تقدم على الإرث وانحصار ورثة في المذكورين"عبد الرؤف کی جائداد منقولہ غیر منقولہ کو چھ (6) حصے کئے جائیں گے دو بیٹے کو چار (4) حصے یعنی ہر ایک بیٹا کو دو دو کر کے۔اور دو بیٹی کو دو (2) حصے یعنی ہر ایک بیٹی کو ایک ایک حصہ کر کے ملے گا جب کہ ان کے علاوہ اور کوئی وارث نہ ہو۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : يُوْصِيْكُمُ اللّـٰهُ فِىٓ اَوْلَادِكُمْ لِلـذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ"ترجمہ: بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں برابر ۔(پارہ4 سورہ نساء آیت11)درمختار میں ہے : يجوز العصبة بنفسه ما أبقت الفرائض وعند الانفراد يجوز جميع المال ۔ اسی میں ہے : يقدم الاقرب فالاقرب۔ ( ج 10 کتاب الفرائض صفحہ 517/518 )۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے :.إذا انفرد أخذ جميع المال. ( الباب الثالث فی العصبات، صفحہ 451)اسی میں ہے: الاقرب يحجوب الا بعد كالابن يحجب اولاد الابن ۔( ج6 کتاب الفرائض، الباب الرابع فی الحجب، صفحہ 452)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

28/ رجب المرجب 1444ھ

20/ فروری 2023ء

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad