رقم الفتوی : 549
السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ
جیسا کہ آج کل یہ آنکھوں کی بیماری آئی ہے جس میں درد جلن تکلیف ہوتی اُس درد سے جو آنکھوں میں پانی آتا ہے اس کا کیا حکم ہوگا اس سے وضوء ٹوٹے گا یا نہیں؟
سائل : بندئہ خدا
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ : آنکھ میں درد، جلن، تکلیف سے جو آنسو بہتا ہے وہ نجس و ناقضِ وُضو ہے۔لہذا صورت مسئولہ میں اس سے وضو ٹوٹ جائے گا۔در مختار مع رد المحتار میں ہے : (و أن) خرج (به ) أي بوجع ( نقض ) لأنه دليل الجرح، فدمع من عينيه رمد أو عمش ناقض، وعن محمد: إذا كان في عينيه رمد وتسيل الدموع منها آمره بالوضو لوقت كل صلاة.( ج1/ کتاب الطھارۃ، مطلب نواقض الوضوء،صفحہ 280/279)۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے : و لو كان في عينيه رمد أو عمش يسيل منهما الدموع قالوا يومر بالوضو لموقت كل صلاة لاحتمال أن يكون صديدا أو قيحا كذا في التبين.( ج1/ کتاب الطہارۃ، الباب الأول في الوضو ء، الفصل الخامس، صفحہ 11)۔بہار شریعت جلد اول میں ہے : آنکھ دُکھتے میں جو آنسو بہتا ہے نجس و ناقضِ وُضو ہے، اس سے اِحْتِیاط ضروری ہے۔ ( حصہ اول، صفحہ 313) اسی میں ہے : آنکھ، کان، ناف، پِستان وغیرہا میں دانہ یا ناصُور یا کوئی بیماری ہو، ان وُجوہ سے جو آنسو یا پانی بہے وُضو توڑ دے گا۔ ( حصہ اول، صفحہ 308)۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔
9/ صفر المظفر 1445ھ
27/ اگست 2023ء
رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

