تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

میں کسی شریعت کو نہیں مانتی ہوں اس پر شریعت کا کیا حکم ہے؟ میں کسی عدت کو نہیں مانتی ہوں اس پر شریعت کا کیا حکم ہے؟

0
میں کسی شریعت کو نہیں مانتی ہوں اس پر شریعت کا کیا حکم ہے؟

رقم الفتوی : 556


السلام علیکم ورحمتہ اللہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ ہندہ نے زید کی زوجیت میں رہتے ہوئے بکر سے نکاح کیا

جب اہل خانہ نے کہا کہ یہ بالکل خلاف شرع ہے تمہارا نکاح ہی نہیں ہوا ہے

اس پر ہندہ کہتی ہے کہ میں کسی شریعت کو نہیں مانتی ہوں

اور نہ ہی میں کسی عدت وغیرہ کو مانتی ہوں


اب شرعاً ہندہ پر کیا حکم عائد ہوتا ہے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں


سائلہ : رضوانہ افضل خان ممبئی

...............................................................


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ : شریعت مطہرہ کے کسی بھی حکم کو نہ ماننے والے اسلام سے خارج ہے فتاویٰ ہندیہ میں ہے : لو قال بامن شريعت و اين حيلها سودندارد أو قال مراد بوس ہست شریعت چکنم فهذا كله كفر. ۔( ج2/ کتاب السیر، صفحہ 278)۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے : جو شخص مسائل شرعیہ کے مقابلہ میں کہے کہ وہ مسائل شرعیہ کو نہیں مانتا وہ اسلام سے خارج ہوگیا۔( جلد 16/ صفحہ587)فتاویٰ تاج الشریعہ میں ہے : وہ بے شک ان کا منکر ہو گیا، اس پر توبہ وتجدید ایمان فرض ہے اور شادی شدہ ہو تو تجدید نکاح بھی کرے ورنہ ہر واقف حال مسلم اس کے ساتھ وہی معاملہ کرے جو مرتدین کے ساتھ کرنے کا حکم ہے اور میل جول بند کرے۔ (ج 2/ کتاب العقائد، صفحہ 137)۔

صورت مسئولہ میں ہندہ کا یہ کہنا کفر ہے کہ میں کسی شریعت کو نہیں مانتی ہوں اور نہ ہی میں کسی عدت وغیرہ کو مانتی ہوں۔ لہذا اسے کلمہ پڑھا کر علانیہ توبہ واستغفار کرایا جائے اور شوہر سے اس کا دوبارہ نکاح پڑھایا جائے۔ اگر وہ ایسا نہ کرے تو سب مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں۔قرآن مقدس میں ہے : وَإِمَّا يُنسِيَنَّكَ الشَّيْطَانُ فَلاَ تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرَى مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ. ترجمہ: اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔( پارہ 7 سورہ انعام آیت 68)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

17/ جمادی الثانی 1444ھ

10/ جنوری 2023ء

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad