تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

صرف سونا چاندی پر زکوٰۃ فرض ہے یا نہیں؟ سونا چاندی دونوں نصاب سے کم ہو تو زکوٰۃ کیسے نکالے؟

0

 

صرف سونا چاندی پر زکوٰۃ فرض ہے یا نہیں؟

رقم الفتوی : 575


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسلہ ذیل کے بارے میں کہ زید کے پاس 14گرام سونے کا زیور ہے اور 21تولہ چاندی کا زیور ہے اسکے علاوہ اور کچھ نہیں ہے نہ نقدی رقم پورے سال میں کچھ بچت نھیں ہے تو اب جو زیور زید کے پاس ہے تو زکوٰۃ دینا ہے یا نہیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں 


سائل : محمد نورالاسلام قادری ساکی ناکہ ممبئی

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰


وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ : صورت مسئولہ میں اگر سونے کے ساتھ چاندی ہے تو ملا کر دیکھا جائے گا کہ ساڑھے باون تولے چاندی کے برابر یا زائد ہے یا نہیں اگر ہو تو زکوٰۃ فرض ہوگی جبکہ ان پر سال گزر چکا ہوں۔ورنہ نہیں۔اگر چہ علٰیحدہ علٰیحدہ دیکھیں تو سونا چاندی میں سے کسی کا نصاب مکمل نہیں۔ہدایہ میں ہے :تضم قیمة العروض الی الذھب و الفضة حتی یتم النصاب و یضم الذھب الی الفضة للمجانسة من حیث الثمیة ومن ھذا الوجہ صار سببا ثم یضم با لقیمة عند ابی حنیفة رضی ﷲ تعالی عنہ۔یعنی سامان کی قیمت کو سونے اور چاندی کی قیمت کے ساتھ ملایا جائے گا تاکہ نصاب مکمل ہوجائے اور ثمن کی بنا پر ہم جنس ہونے کی وجہ سے سونے کو چاندی کے ساتھ ملایا جائے گا اور اسی وجہ سے یہ سببِ وجوب ہوگا پھر امام ابو حنیفہ رضی ﷲ تعالی عنہ کے نزدیک قیمت کے لحاظ سے ملایا جائے گا۔ (ج1/ کتاب الزکوٰۃ، فصل فی العروض صفحہ 174)۔فتح القدیر میں ہے : النقدان یضم احد ھما الی الاٰخر فی تکمیل النصاب عندنا۔ترجمہ : ہمارے نزدیک تکمیل نصاب کے لیے دونوں نقود (سونے و چاندی ) کو ایک دوسرے کے ساتھ ملایا جائے گا۔( ج2/ فصل فی العروض، صفحہ 169)۔تبیین الحقائق میں ہے: یضم الذھب الی الفقة بالقیمة فیکمل به النصاب لان الکل جنس واحد ۔ ترجمہ: سونے کو چاندی کے ساتھ قیمت کے اعتبار سے ملایا جائیگا تاکہ نصاب مکمل ہوجائے کیونکہ یہ آپس میں ہم جنس ہیں (ج1/باب زکوٰۃ المال، صفحہ 281)۔ فتاویٰ فقیہ ملت جلد اول میں ہے : اگر کسی کے پاس سونا، چاندی یا اسباب تجارت وغیرہ ہوں جو خود تنہا یا ایک دوسرے سے مل کر نصاب کی قیمت کو پہنچتے ہوں اور ان پر سال گزر جائے تو زکوٰۃ فرض ہے، ورنہ نہیں۔( جلد اول/ صفحہ 300)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

21/ رمضان المبارک 1445ھ

1/ اپریل 2024ء

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad