تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

کتنی چھوٹی تصویر سے نماز نہیں ہوتی ہے؟

0



کتنی چھوٹی تصویر سے نماز نہیں ہوتی ہے؟


رقم الفتوی : 583

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں مسجد کے وضو خانہ کے پاس خارجہ مسجد میں ایک سرف کی تھیلی کپڑے دھونے کے واسطے رکھی ہے اس پر ایک چھوٹی سی تصویر بنی ہوتی ہے تو کیا اس کی وجہ سے مسجد کے نمازیوں کی نماز نہیں ہوگی 

کیونکہ بہار شریعت میں لکھا ہے نمازی کے آگے پیچھے دایں بائیں اگر تصویر ہوگی نماز نہیں ہوگی 

سرف کی تھیلی کپڑے دھونے یا ہاتھ دھونے کے لیے رکھی ہے اس پر جو چھوٹی سی تصویر بنی ہے اس کا کیا حکم ہوگا 

حدیث کی روشنی میں مفتی صاحب جواب عنایت فرمائیں 



سائل : محمد ہاشم بدایوں شریف یورپی 

موبائل ۹۶۳۹۵۸۶۷۹۲

....................................................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ : جس کپڑے پر جاندار کی تصویر ہو، اسے پہن کر نماز پڑھنا، مکروہ تحریمی ہے۔یوہیں مصلّی کے آگے، یا داہنے، یا بائیں تصویر کا ہونا، مکروہ تحریمی ہے، اور پسِ پُشت ہونا بھی مکروہ ہے، اگرچہ ان صورتوں میں کراہت اس وقت ہے کہ تصویر آگے پیچھے دہنے بائیں معلق ہو، یا نصب ہو یا دیوار وغیرہ میں منقوش ہو،اگر فرش میں ہے اور اس پر سجدہ نہیں،تو کراہت نہیں۔اگر تصویر غیر جاندار کی ہے،جیسے پہاڑ دریا وغیرہا کی، تو اس میں کچھ حرج نہیں۔

لہذا سرف کی تھیلی کپڑے دھونے یا ہاتھ دھونے کے لیے رکھی ہے اس پر جو چھوٹی سی تصویر بنی ہے اگر وہ تصویر اتنی کہ اس کو زمین پر رکھ کر کھڑے ہو کر دیکھیں تو اعضا کی تفصیل نہ دکھائی دے،یا پاؤں کے نیچے،یا بیٹھنے کی جگہ ہو، تو ان سب صورتوں میں نماز مکروہ نہیں۔اگر اعضا کی تفصیل دکھائی دے تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی۔در مختار مع رد المحتار میں ہے : و اقره المصنف ( أو كانت صغيرة) لا تتبين تفاصيل أعضائها للناظر قائما، و هي على الأرض،(لا تتبين الخ) هذا اضبط مما في القهستاني حيث قال: بحيث لا تبدو للناظر إلا بتبصر بليغ كما في الكرماني، أو لا تبدو له من بعيد كما في المحيط. ثم قال: لكن في الخزانة : إن كانت الصورة مقدار طير يكره، و إن كانت أصغر فلا.(ج2/ کتاب الصلاۃ، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا، صفحہ 418)۔۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

 

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

21/ جمادی الاخری 1445ھ

3/ جنوری 2024ء 

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_  

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad