تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

سنی کی قبرستان میں وہابی کو دفن کرنا کیسا؟ وہابی کی نماز جنازہ پڑھنا کیسا؟ وہابی کا ذبیحہ کھانا کیسا؟

1

 

سنی کی قبرستان میں وہابی کو دفن کرنا کیسا؟

رقم الفتوی : 584


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حضور آپ کی بارگاہ میں ایک  عرض ہے کے  ۔ ۔سنی کی قبرستان میں وہابی کو دفن کرنا کیسا ہے
اور وہابی کی نماز جنازہ سنی عالم اگر پڑھائیں تو اس امام کے لئے کیا حکم ہیں اور وہابی کا ذبح کیا ہوا کھانا کیسا ہے  ۔۔۔مہربانی کر کے جواب عنایت فرمائے

سائل۔۔۔۔۔۔۔نظامی ۔۔۔۔۔ دینا ج پوری

.......................................................

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ : وہابی، دیوبندی ضروریات دین کے منکر ہیں جس کی بنا پر عرب وعجم کے سیکڑوں علمائے کرام و مفتیان عظام نے انہیں کافر و مرتد قرار دیا اور بالاتفاق فرمایا۔من شك في كفره وعذابه فقد كفر" یعنی جو ان کے عقائد پر مطلع ہوتے ہوئے ان کے کفر و عذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہے۔قرآن مجید میں ہے : وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ. ترجمہ : اور ظالموں کی طرف نہ جھکو کہ تمہیں آگ چھوئے گی۔ ( پارہ 12 سورہ ہود آیت 113) دوسری جگہ ہے : وَإِمَّا يُنسِيَنَّكَ الشَّيْطَانُ فَلاَ تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرَى مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ. ترجمہ: اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔( پارہ 7 سورہ انعام آیت 68) تفسیرات احمدیہ میں اس آیت کے تحت فرماتے ہیں : دخل فيه الكافر والمبتدع والفاسق والقعود مع كلهم ممتنع. ترجمہ: ظالموں کی قوم سے مراد عام ہے یعنی ہر مبتدع، فاسق، اور کافر اس میں شامل ہے۔( صفحہ 388)۔مسلم شریف میں ہے : فاياكم واياهم لا يضلونكم ولا يفتنونكم۔ ترجمہ: تم ان سے دور رہنا وہ تم سے دور رہیں کہیں وہ تم کو گمراہ نہ کریں اور تم کو فتنہ میں نہ ڈال دیں۔ ( ج 1 باب فی الضعفاء والکذابین صفحہ 10)جامع الاحادیث الجامع الصغیر وزوائدہ والجامع الکبیر میں ہے : قال النبي صلى الله عليه وسلم فلاتؤاكلوهم ولاتشاربوهم ولاتجالسوهم ولاتصلواعليهم ولا تصلوا معهم۔ ترجمہ: نہ ان کے ساتھ کھانا کھاؤ، اور نہ ان کے ساتھ پانی پیو، نہ ان کے پاس بیٹھو،نہ ان کے ساتھ نمازپڑھو، نہ ان کے جنازہ کی نماز پڑھو۔ ( جلد 2 صفحہ 466 )۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے : یہ فرقے ( یعنی قادیانی، غیر مقلد، اہل قرآن، رافضی،)اور اسی طرح دیوبندی و نیچری غرض جو بھی ضروریات دین سے کسی شے کا منکر ہو سب مرتد کافر ہیں، ان کے ساتھ کھانا پینا، سلام علیک کرنا، ان کی موت وحیات میں کسی طرح کا کوئی اسلامی برتاؤ کرنا سب حرام ہے۔ اسی میں ہے : ان سے کوئی معاملہ اہلِ اسلام کا سا کرنا حلال نہیں، ان سے میل جول نشست و برخاست سلام کلام سب حرام ہے۔( جلد 14 صفحہ 412/410)۔فتاویٰ رضویہ میں ہے : اور آجکل یہاں کے رافضی تبرائی عموماً ایسے ہی ہیں اُن میں شاید ایک شخص بھی ایسا نہ نکلے جو ان عقائدِ کفریہ کا معتقد نہ ہو جب تو وہ کافر مرتد ہے اور اس کے جنازہ کی نماز حرام قطعی وگناہ شدید ہے۔اور اگر صورت پہلی تھی یعنی وہ مُردہ رافضی منکرِ بعض ضروریاتِ دین تھا اور کسی شخص نے با آں کہ اُس کے حال سے مطلع تھا دانستہ اس کے جنازے کی نماز پڑھی اُس کے لئے استغفار کی جب تو اُس شخص کی تجدید اسلام اور اپنی عورت سے ازسر نو نکاح کرنا چاہئے۔فی الحلیة نقلا عن القرا فی واقرہ الدعاء بالمغفرۃ للکافر کفر لطلبه تکذیب ﷲ تعالي فیما اخبربه۔حلیہ میں قرافی سے نقل کیا اور اسے بر قرار رکھا کہ : کافر کے لئے دُعائے مغفرت کفر ہے کیونکہ یہ خبر الٰہی کی تکذیب کا طالب ہے( ج 9/ صفحہ 172) اسی میں ہے : یہ سب اس صورت میں ہے کہ اس نے کسی دنیوی طمع سے ایسا کیا ہو، اگر دینی طور پر اسے کارِ ثواب اور رافضی تبرائی کو مستحق غسل ونماز جان کر یہ حرکاتِ مردودہ کیں تو وُہ مسلمان ہی نہ رہا۔ اگر عورت رکھتا ہو اس کے نکاح سے نکل گئی کہ آجکل رافضی تبرائی عموماً مرتدین ہیں( ج9/ صفحہ 174)۔
صورت مسئولہ میں وہابی دیوبندی اپنے عقائد کے سبب مرتد ہیں سنی کی قبرستان میں وہابی کو دفن کرنا جائز نہیں۔اگر امام صاحب یا جن لوگوں نے ان کے عقائد پر مطلع ہو کر انہیں مسلمان جانتے ہوئے یا ان کے کفر میں شک کرتے ہوئے یا دینی طور پر اسے کارِ ثواب جان کر ان کی نماز جنازہ پڑھے یا پڑھائے یا ان کے لئے دعائے مغفرت کرے کفر ہے۔جس سے کفر صادر ہو اس پر توبہ وتجدید ایمان کے بعد تجدید نکاح فرض ہے۔قرآن مقدس میں ہے : وَلَا تُصَلِّ عَلٰٓى اَحَدٍ مِّنْـهُـمْ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَا تَقُمْ عَلٰى قَبْـرِهٖ ۖ اِنَّـهُـمْ كَفَرُوْا بِاللّـٰهِ وَرَسُوْلِـهٖ وَمَاتُوْا وَهُـمْ فَاسِقُوْنَ۔ترجمہ اور ان میں سے کسی کی میت پر کبھی نماز نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہونا، بیشک اللہ اور رسول سے منکر ہوئے اور فسق ہی میں مر گئے( سورہ توبہ، آیت 84)رد المحتار میں ہے : إن الدعاء بالمغفرة للكافر كفر لطلبه تكذيب الله تعالي فيما اخبره به.( ج 2/ کتاب الصلاۃ،باب صفۃ الصلاۃ، مطلب فی الدعاء المحرم، صفحہ 236)۔اسی میں ہے : و قد علمت أن الصحيح خلافه،فالدعاء به كفر.(ج 2/ کتاب الصلاۃ،باب صفۃ الصلاۃ، مطلب فی خلف الوعید و حکم الدعاء الخ، صفحہ 237)۔در مختار میں ہے :
و ما فيه خلاف يؤمر با لاستغفار والتوبة وتجديد النكاح.(ج6/ کتاب الجھاد، باب المرتد، صفحہ 391/390
البتہ اگر امام صاحب یا جن لوگوں کو ان کے عقائد کے بارے میں اجمالاً خبر نہیں صرف اتنا معلوم ہے کہ یہ برے لوگ بد عقیدہ بد مذہب ہیں یا اس نے کسی دنیوی طمع سے ایسا کیا ہو یا اپنی جگہ بچانے کے لئے ایسا کیا ہو بغیر نیت کے نماز جنازہ پڑھی یا پڑھائی ہو تو ایسے لوگوں پر حکم کفر نہیں ہوگا تاہم وہابیوں کا مجمع بڑھانے کی وجہ سے گناہ گار ضرور ہوا اس پر واجب ہے کہ اس گناہ سے علانیہ توبہ کرے اور آئندہ کے لئے ایسا نہ کرنے کا عہد کرے۔ 
(ا)
دیوبندی وہابی کے ہاتھ کا ذبیحہ مردار ہے اس لئے کہ وہ ضروریات دین کے منکر ہیں اور بارگاہِ رسالت کی گستاخی پر،جو ضروریات دین کے منکر ہو وہ کافر مرتد ہیں۔ اور جانور ذبح سے حلال ہونے کی شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ ذبح کرنے والا مسلم ہو یا کتابی۔اور یہاں دیوبندی وہابی مسلمان نہیں، شرط مفقود۔لہذا اس کا ذبیحہ مردار وحرام ہے۔فتاوی ہندیہ میں ہے : ( ومنها) أن يكون مسلما أو كتابيا فلا تؤكل ذبيحة أهل الشرك والمرتد لأنه لا يقر علي الدين الذي انتقل إليه.(ج 5/کتاب الذبائح وفیہ ثلاثۃ ابواب، الباب الاول فی رکنہ۔۔۔الخ، صفحہ 285)۔


۔وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_


کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

21/ جمادی الاخری 1445ھ

3/ جنوری 2024ء 
 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_  

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad