رقم الفتوی : 592
Assalamualaikum
Mufti sahab swal ye hai ki asar ki 4 rakat namaz Mai imam sahab qayda Akhira bhul gai Aur 5vi rakat ko khde ho gai tab muktdee ne lukma Diya imam sahab vapas Aa gai Aur bina sajda sahu ke namaz durust ho jaygi jawab farmaye Hvale ke sath jawab farmaye
Sail : azad hossain
.........................................
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ : اگر قعدۂ اخیرہ بھول کر کھڑا ہو گیا تو جب تک اس رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو لوٹ آئے اور آخر میں سجدۂ سہو کرے۔
لہذا اگر امام صاحب سیدھا کھڑا ہو گیا تھا پھر قعدۂ اخیرہ کی طرف لوٹ آیا تو آخر میں سجدہ سہو کرنا واجب ہے اگر سجدہ سہو بھول کر نہ کیا ہو تو نماز لوٹانا واجب۔رد المحتار میں ہے : ( ولا سهو عليه في الاصح) يعني إذا عاد قبل ان يستتم قائما و كان الي القعود أقرب فأنه لا سجود عليه في الاصح و عليه الأكثر. و أما إذا عاد وهو الي القيام أقرب فعليه سجود السهو كما في نور الايضاح و شرحه. (ج2/ کتاب الصلاۃ، باب سجود السہو، صفحہ 548)۔بہار شریعت جلد اول میں ہے : قعدۂ اخیرہ بھول گیا تو جب تک اس رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو لوٹ آئے اور سجدۂ سہو کرے۔( حصہ چہارم/ صفحہ 717)۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔
22/ رجب المرجب 1445ھ
3/ فروری 2024ء
رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_


قعدہ اخیرہ تو فرض ہے تو کیا فرض کے چھوٹ جانے کی صورت میں سجدہ سہو کافی ہوگا
ReplyDelete