تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

فرض کی پچھلی رکعتوں میں سورت ملانے سے سجدہ سہو واجب ہو گا یا نہیں؟

0


فرض کی پچھلی رکعتوں میں سورت ملانے سے سجدہ سہو واجب ہو گا یا نہیں؟


رقم الفتوی : 595

 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

فرض کی پچھلی رکعتوں میں سورت ملانے سے سجدہ سہو واجب ہو گا یا نہیں؟ حضرت

جواب عنایت فرمائیں

سائل : بندئہ خدا

.......................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ :فرض کی پچھلی رکعتوں میں سورت ملانے سے سجدہ سہو واجب نہیں ہو گا۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے : و إن تركها في الآخرين لا يجب ان كان في الفرض.(ج1/کتاب الصلاۃ، الباب الثاني عشر في سجود السھو، صفحہ 126)اسی میں ہے : و لو قرأ في الآخرين الفاتحة والسورة لا يلزمه السهو وهو الاصح. (ج1/کتاب الصلاۃ، الباب الثاني عشر في سجود السھو، صفحہ 126)۔بہار شریعت جلد اول میں ہے : فرض کی پچھلی رکعتوں میں سورت ملائی تو سجدۂ سہو نہیں اور قصداً ملائی جب بھی حرج نہیں مگر امام کو نہ چاہیے یوہیں اگر پچھلی میں الحمد نہ پڑھی جب بھی سجدۂ سہو نہیں اور رکوع و سجود و قعدہ میں قرآن پڑھا تو سجدہ واجب ہے۔(حصہ چہارم/ صفحہ 716)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_


کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

27/ رجب المرجب 1445ھ

8/ فروری 2024ء  

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_  

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad