تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

زکوٰۃ کے روپیہ پیسہ سے مدرس کو تنخواہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟

0

 

زکوٰۃ کے روپیہ پیسہ سے مدرس کو تنخواہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟

رقم الفتوی : 604


السلامُ علیکم

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسلے میں کی ہم لوگو نے اپنے علاقے میں ایک چھوٹا سا مکتب کھولا ہے جسم تقریباً ۴۰ بچے مدنی قاعدہ پڑھتے ہیں ایک حافظ صاحب رکھا گیا ہے ہم لوگ کچھ لوگو کو ممبر بنا کر حافظ صاحب کو پیمنٹ دیتے ہیں ایک اور حافظ صاحب کی ضرورت ہے لیکن انکے لیے پیمنٹ کا انتظام کرنا مشکل ہو رہا ہے عرض یہ کرنا ہے رمضان کے زکوٰۃ کا پیسہ حیلہ شرعی کے ذریعے حافظ صاحب کو پیمنٹ دے سکتے ہیں

 

سائل : محمد ارشد عطاری جھارکھنڈ

.......................................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ : جائز ہے جبکہ مدرسہ علم دین پڑھنے پڑھانے کے لئے قائم کیا گیا ہو۔اس کی ضرورت اس لئے پڑی کہ مدارس اسلامیہ کی بقا وتحفظ کا اصل مدار اہل ثروت کی عطیات و خیرات پر ہے اب رفتہ رفتہ اہل ثروت سے دینی حمیت،مالی تعاون اور صدقات نافلہ کا رجحان ختم ہوتا جارہا ہے تو دینی مدارس اسلامیہ کی بقا وتحفظ کی خاطر ہمارے فقہائے کرام نے دینی مدارس اسلامیہ کے لئے زکوٰۃ کی رقم کو حیلہ شرعی کرکے استعمال کرنے کو جائز قرار دیا ہے تاکہ اسلام کے یہ مراکز برقرار رہیں اور محصل سے لے کر انتظامیہ تک ہر شخص حرام کے ارتکاب سے بچ سکے۔مبسوط میں ہے : ما يتخلص به الرجل من الحرام و يتوصل به الي الحلال. ترجمہ : جس کے ذریعہ انسان حرام سے چھٹکارا پاکر حلال تک پہنچے۔ ( ج 30 صفحہ 230 دار الکتب العلمیۃ بیروت)۔الاشباہ و النظائر میں ہے : التکفین بھا التصدق علی الفقیر ثم ھو یکفن فیکون الثوب لھما کذا فی تعمیر المساجد.ترجمہ : اس کے ذریعہ کفن دینا فقیر پر صدقہ کرنا ہے پھر اس کو کفن دیا جاتا ہے تو ثواب دونوں کو ملے گا ۔ اسی طرح مساجد کی تعمیر بھی۔(ج3/کتاب الحیل، الفصل الثالث، صفحہ 298)فتاوی رضویہ میں ہے : اگر روپیہ بہ نیت زکات کسی مصرف زکات کو دے کر مالک کردیں،وہ اپنی طرف سے مدرسہ کو دے دے تو تنخواہ مدرسین و ملازمین جملہ مصارف میں خرچ ہو سکتا ہے۔(جلد 10/صفحہ 259 )۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

25/ شعبان المعظم 1445ھ

6/ مارچ 2024ء  

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_   

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad