تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

مسجد میں دنیاوی اور دینی بات چیت کرنا جائز ہے یا نہیں؟

1

 

مسجد میں دنیاوی اور دینی بات چیت کرنا جائز ہے یا نہیں؟


رقم الفتوی : 606


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

کیا فرماتے ہیں علماۓ دین و مفتیان کرام اس مسٸلہ ذیل کے بارے میں کے نماز پڑھنے والے شحص نماز پڑھ کر کچھ مقتدی اور صدر کھجانچی سب مسجد کے دروازے پر بیٹھ کر دنیا کی باتیں کرتا ہے ۔۔کیا اس جگہ پر بیٹھ کر دینا کی باتیں کرنا جاٸز ہے یا نہیں قران 

و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمایں مہربانی ہوگی۔



سائل : حافظ و قاری محمد سجاد حسن قادری سیملتلا جموئی بہار 

..............................................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ : مسجد کے دروازے بھی مسجد میں شامل ہے۔دنیا کی باتیں مسجد میں کرنا حرام ہے۔مسجد میں دنیا کا کلام نیکیوں کو ایسے کھاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو، اگر بری باتیں ہوں تو سخت حرام در حرام،سخت عذاب کا سبب ہے۔اس لئے کہ مساجد ان کاموں کے لیے نہیں ہیں۔ ہاں اگر دینی امور پر بات چیت ہوں کہ جس میں مسجد کے معاملات،دین متین کی اشاعت ہو کہ یہ بھی نیک کام ہے اور مسجد میں اس کام کی ممانعت نہیں جبکہ مسجد کے اداب کا خیال رکھا جائے۔قرآن پاک میں اللہ تبارک وتعالی کا ارشاد ہے : اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ۔ترجمہ : مسجدیں اللہ ہی کی ہیں۔(پارہ 29/سورہ جن،آیت18)۔فتاوی ہندیہ میں ہے : الجلوس في المسجد للحديث لا يباح بالاتفاق لأن المسجد ما بني لأمور الدنيا‘‘یعنی : مسجد میں بات چیت کے لیے بیٹھنا بالاتفاق جائز نہیں کیونکہ مسجد دنیاوی کاموں کے لیے نہیں بنائی گی۔(ج5/کتاب الکراہیۃ،الباب الخامس في آداب المسجد ۔۔۔إلخ،صفحہ 322)۔فتاویٰ رضویہ میں ہے : دنیا کی باتوں کے لئے مسجدمیں جاکر بیٹھنا حرام ہے۔اشباہ ونظائر میں فتح القدیر سے نقل فرمایا: ''مسجد میں دنیا کی کلام نیکیوں کو ایسا کھاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو۔''یہ مباح باتوں کا حکم ہے پھر اگر باتیں خود بری ہوئیں تو اس کا کیا ذکر ہے، دونوں سخت حرام در حرام،موجب عذاب شدید ہے۔( جلد 8/ صفحہ 112)۔اسی میں ہے : مسجد میں شور وشر کرنا حرام ہے،اور دنیوی بات کے لئے مسجد می بیٹھنا حرام، اور نماز کے لئے جاکر دنیوی تذکرہ مسجد میں مکروہ۔۔( جلد 8/ صفحہ 112)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_


کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

10/ رمضان المبارک 1445ھ

21/ مارچ 2024ء  

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

   

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad