تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

صاحب نصاب اپنے نام سے قربانی نہ کرے تو اس کے ذمہ سے واجب ساقط ہوگا یا نہیں؟ بزرگوں کے نام سے قربانی کرنے سے ادا ہوگی یا نہیں؟

0
صاحب نصاب اپنے نام سے قربانی نہ کرے تو اس کے ذمہ سے واجب ساقط ہوگا یا نہیں؟

  رقم الفتوی : 612



السلام عليكم ورحمه اللہ تعالیٰ وبرکاتہ  

مفتیان کرام کی بارگاہ عالیہ عظیمیہ میں پر خلوص عرض یہ ہے کہ اگر کوئی شخص مالک نصاب ہونے کے باوجود بھی وہ خود اپنے نام سے قربانی نہ کرے بلکہ بزرگوں کے نام سے کرے تو ایسے شخص کے ذمہ سے واجب ساقط ہو جائے گا کہ نہیں حوالے کے ساتھ جواب ارسال فرمائیں عین نوازش ہوگی۔ فقط وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ

 من جانب ابو علقمہ رضا عبدالوکیل مصباحی عفی عنہ خادم التدریس وناطم تعلیمات جامعہ نزھت البنات الاشرفیہ بجرنگ دھورا بیکانیر راجستھان

...................................................

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ : جو شخص مالک نصاب ہو اس پر ہر سال قربانی واجب ہے اگر وہ شخص اپنے نام سے نہ کرے تو گناہ گار ہوگا اس پر ضروری ہے کہ پہلے اپنے نام سے قربانی کرے۔ پھر بزرگوں کے نام سے کرے۔

لہذا اگر اس نے بزرگوں کے نام سے قربانی کی تو قربانی ادا ہو جائے گی اور اس کا اسے ثواب ملے گا۔ مگر صاحب نصاب اپنا واجب ادا نہ کرنے کی وجہ سے گناہگار ہوگا۔ اور اس کے ذمہ سے واجب ساقط نہیں ہوگا۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے : وهي واجبة على الحر المسلم المالك لمقدار النصاب فاضلا عن حوائجه الاصلية (ج 1 الباب الثامن فی صدقۃ الفطر صفحہ 191) فتاویٰ رضویہ میں ہے : صاحب نصاب جو اپنے حوائج اصلیہ سے فارغ چھپن روپے( ان کے زمانے کے اعتبار سے ) مال کا مالک ہو اس پر قربانی واجب ہے ( جلد 20 صفحہ 371)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_


کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

12/ ذی الحجہ 1445ھ

19/ جون 2024ء    

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad