رقم الفتوی : 613
ایک مرد جو شادی شدا ہے اور اس کی بیوی با حیات ہے لیکن اس مرد کا کسی سے رشتہ ہے جو اٹھ سال سے بناکر دونوں ساتھ رہ رہے ہے اور دونوں نے کورٹ میرج کرلی ہے ۔سماج سے چھوپ کر اور اس کی پہلی بیوی کو معلوم ہے کے دونوں کے بیچ غیر شرعی رشتہ ہے ۔اور وہ مرد اور وہ عورت جو بیوہ ہے دونوں آپس میں رہنا چاہتا ہے کیا حکم ہوگا اس رشتے کا اور اس مسئلہ کا آپ حل کرکے کرم فرماے۔ آپ کا طلبگار شکریہ
سائل : میں پیش امام محمد شہنواز عالم
......................................................
الجواب بعونہ تعالیٰ : مرد کا کسی عورت سے ناجائز تعلقات رکھنا سخت ناجائز و حرام ہے۔اور چھوپ کر اس سے کورٹ میرج کرنا جب کہ نکاح کی شرائط نہ پائی جائے، پھر دونوں کا ساتھ میں رہنا یہ ناجائز و گناہ ہے۔ان دونوں پر لازم ہے کہ دونوں علانیہ توبہ واستغفار کریں۔ پھر دونوں اسلام کے طور طریقے کے ساتھ نکاح کریں۔ قرآن مجید میں ہے : وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّهٝ يَتُـوْبُ اِلَى اللّـٰهِ مَتَابًا" ترجمہ : اور جو توبہ کرے اور اچھا کام کرے تو وہ اللہ کی طرف رجوع لایا جیسی چاہیے تھی۔(سورہ فرقان آیت 71) دوسری جگہ ارشاد فرماتا ہے :فَانْكِحُوْا مَا طَابَ لَكُمْ مِّنَ النِّسَآءِ مَثْنٰى وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَۚ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تَعْدِلُوْا فَوَاحِدَةً" ترجمہ : نکاح کرو جو تمھیں خوش آئیں عورتوں سے دو دو اور تین تین اورچار چار۔اور اگر یہ خوف ہوکہ انصاف نہ کر سکو گے تو ایک سے۔(سورہ نساء، آیت 3)۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔
25/ ذی الحجہ 1445ھ
02/ جولائی 2024ء
رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

