تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

کھڑے ہو کر پیشاب کرنے سے ناپاک ہوگا یا نہیں؟

0
کھڑے ہو کر پیشاب کرنے سے ناپاک ہوگا یا نہیں؟


رقم الفتوی : 620


الســـلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام کہ زید کمپنی میں کام کرتا ہے اس کا یونی فارم بہت ہی چست رہتا ہے تو ایسی حالات میں زید کو پیشاب کھرُے ہو کر کرنا پڑتا ہے تو بکر کہتا ہے کہ زید ناپاک ہو گیا تو کیا بکر کی بات درست ہے

رہنمائی فرمائیں ! قرآن و حدیث، کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں 

سائل : محمد فریاد رضوی گورکھپور یوپ

.................................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : صورت مسئولہ میں پیشاب بیٹھ کر کرنا چاہیے۔لیکن اس کے باوجود اگر کسی نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا تو بھی ناپاک نہیں ہو گا یعنی نہانا فرض نہیں ہے۔ بکر کا کہنا غلط ہے۔ بکر پر ضروری ہے کہ بے علم کسی کو مسئلوں ومسائل نہ بتائے۔ہاں البتہ اگر نجاست مخرج یا مخرج کے آس پاس کی جگہ میں ایک درہم سے زیادہ نجاست لگی ہو تو اس جگہ کو دھونا فرض ہے بغیر دھوئے نماز ادا نہ ہوگی۔ اور اگر نجاست ایک درہم کے برابر ہے تو اس کو پاک کرنا واجب ہے اگر پاک کیئے بغیر نماز ادا کر لی تو نماز واجبُ الاعادہ ہو گی۔ اگر ایک درہم سے کم ہے تو دھونا سنت ہے۔اگر بغیر دھوئے نماز ادا کر لی تو نماز ہوجائے گی لیکن خلافِ سنت اور مکروہِ تنزیہی ہوگی۔در مختار میں ہے : (و عفا) الشارع ( عن قدر درهم ) و أن كره تحريما، فيجب غسله، وما دونه تنزيها فيسن، فوقه مبطل فيفرض"(جلد 1/کتاب الطہارۃ، باب الانجاس/ صفحہ 520)۔بہار شریعت جلد اول میں ہے :اگر نَجاستِ غلیظہ کپڑے یا بدن میں ایک درہم سے زِیادہ لگ جائے،تو اس کا پاک کرنا فرض ہے،بے پاک کیے نماز پڑھ لی تو ہو گی ہی نہیں اور قصداً پڑھی تو گناہ بھی ہوا اور اگر بہ نیتِ اِستِخفاف ہے تو کفر ہوا اور اگر درہم کے برابر ہے تو پاک کرنا واجب ہے کہ بے پاک کیے نماز پڑھی تو مکروہ ِتحریمی ہوئی یعنی ایسی نماز کا اِعادہ واجب ہے اور قصداً پڑھی تو گنہگار بھی ہوا اور اگر درہم سے کم ہے تو پاک کرنا سنّت ہے،کہ بے پاک کیے نماز ہوگئی مگر خلافِ سنّت ہوئی اور اس کا اِعادہ بہتر ہے۔(حصہ دوم/نجاستوں کا بیان، صفحہ 392)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_


کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

25/ محرم الحرام 1446ھ

01/ اگست 2024ء

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad