رقم الفتوی : 628
السلام علیکم
کیا فرما تےہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
زید و بکر سگے بھائی ہیں زید بڑا ،بکر چھوٹا ہے
دونوں شادی شدہ ہیں
ایک حادثے میں چھوٹے بھائی بکر، کا اور بڑے بھائی کی بیوی کا انتقال ہو گیا،
عدت گذر نےکے بعد زید (بڑا بھائی )اور چھوٹے بھائی کی بیوی، آپس میں نکاح کر نا چاہتے ہیں
کیا ایسا کرنا از روئے شرع درست ہے
قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
المستفتی : عبد اللہ کریم گنج آسام
.........................................
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ : بکر کی موت کے بعد اگر اس کی بیوی کی عدت گزر چکی ہے تو زید (بڑا بھائی ) اور چھوٹے بھائی کی بیوی سے نکاح کر سکتا ہے بشرطیکہ رضاعت وغیرہ کوئی اور وجہ مانع نکاح نہ ہو۔ قرآن پاک میں ہے : وَاُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ۔ ترجمہ: اور ان کے سوا جو رہیں وہ تمہیں حلال ہے۔(پارہ 5 سورہ نساء آیت 24)۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔
20/ صفر المظفر 1446ھ
26/ اگست 2024ء
رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

