تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

گورنمنٹ کی لائٹ چوری کر کے روپیہ کمانا کیسا؟ اور ان کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟

0


گورنمنٹ کی لائٹ چوری کر کے روپیہ کمانا کیسا؟


رقم الفتوی : 640

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 حضرات رہنمائی فرمائیں جو لوگ گورنمنٹ کی لائٹ چوری کر کے روزی روٹی کماتے ہیں ان کا کھانا جائز ہے یا ناجائز مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

 سائل: محمد اسلم رضوی

..........................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : چوری دھوکا اور فریب کسی کے ساتھ جائز نہیں۔خواہ مسلم ہو یا کافر۔ اور گورنمنٹ کی لائٹ چوری کر کے روزی روٹی کمانا گورنمنٹ کے ساتھ چوری دھوکا اور فریب ہے اور یہ شرعاً جائز نہیں۔ اور مذکورہ طریقہ پر یہ کمائی ہوئی رقم ناجائز و حرام ہے اور کھانا جائز نہیں۔اور اس لئے بھی وہ قانونی طور پر جرم ہوتی ہیں ان میں ملوث ہونا اپنی ذات کو اذیت و ذلت کے لئے پیش کرنا ہے۔فتح القدیر ہے : و انما یحرم علی المسلم اذا کان بطریق الغدر فاذا لم یاخذ غدر فبای طریق اخذہ حل بعد کونه برضا، بخلاف المستامن منھم عندنا لان ماله صار محظورا بالامان فاذا اخذہ بغیر الطریق المشروعة یکون غدرا۔ یعنی اور حربی کا مال مسلمان پر صرف اس صورت میں حرام ہوتا ہے جب وہ دھوکے سے لے، چنانچہ جب اس نے دھوکہ کے بغیر لیا چاہے جس طریقے سے لیا ہو تو اس کےلئے حلال ہے بشرطیکہ اس حربی کی رضامندی سے لیا ہو بخلاف حربی مستأمن کے دارالاسلام میں کیونکہ اس کا مال امان کی وجہ سے ممنوع ہوگیا لہذا ا سکو اگر جائز طریقے کے علاوہ لیا ہو تو دھوکہ ہوگا۔(ج7/باب الربا،صفحہ 39)۔فتاویٰ رضویہ میں ہے : چوری یعنی دوسرے کا مال معصوم بے اس کے اذن کے اس سے چھپا کر ناحق لینا کسی کو بھی جائز نہیں اور نوکر کا خلاف قرار داد کرنا غدر ہے اور غدر مطلقا حرام ہے نیز کسی قانونی جرم کا ارتکاب کرکے اپنے آپ کو بلا وجہ ذلت و بلا کے لئے پیش کرنا شرعا بھی جرم ہے کما استفید من القران المجید والحدیث (جیسا کہ قرآن مجید اور حدیث پاک سے معلوم ہوا۔( جلد 23/ صفحہ 135)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_


کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

06/ صفر المظفر 1446ھ

12/ اگست 2024ء

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad