تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

لنگر کا کھانا کون کون کھا سکتا ہے؟ اور کس کو کھلا سکتے ہیں؟

0


لنگر کا کھانا کون کون کھا سکتا ہے؟


 


رقم الفتوی : 645


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ میلاد النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے موقع پر یا پھر گیارہویں شریف کے موقع پر کھانا بناتے ہیں اس میں فاتحہ دےکر لوگوں کو کھلاتے ہیں توکیا غیر مسلم کو بھی کھلاسکتے ہیں یا نہیں اور جو کھلاتے ہیں ان کے اوپر کیا حکم ہے قران و حدیث کی روشنی میں تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں


سائل : محمد مختار عالم گلبرگہ شریف کرناٹک

.....................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : صورت مسئولہ میں میلاد النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے موقع پر یا گیارہویں شریف کے موقع پر جو کھانا بنواتے ہیں وہ صرف مسلمان کے لئے جائز ہے غیروں کے لئے جائز نہیں ہے اور اسے کھلانا بھی جائز نہیں۔اور جو مسلمان جان بوجھ کر کھلائے وہ گناہ گار ہے۔ اس لئے کہ یہ صدقئہ نافلہ ہے اور صدقئہ نافلہ غیروں کو دینا یا کھلانا جائز نہیں۔در مختار میں ہے : أما الحربي ولو مستأمنا فجميع الصدقات لا تجوز له اتفاقا۔ ترجمہ: اور حربی کافر اگر چہ امان لے کر دار الاسلام میں رہ رہا ہو اسے کوئی بھی صدقہ دینا بالاتفاق جائز نہیں (ج 3/ کتاب الزکاۃ، باب المصرف،صفحہ 301)۔فتح القدیر میں ہے :ولايجوز أن يدفع الزكاة إلي ذمي. ( ويدفع لهم ) أي لأهل الذمة( ماسوا ذلك )كصدقة الفطر والكفارات، ولا يدفع ذلك لحربي ومستامنا( کتاب الزکاۃ، صفحہ 271)۔بہار شریعت جلد اول میں ہے: ذمّی کافر کو نہ زکاۃ دے سکتے ہیں ، نہ کوئی صدقۂ واجبہ جیسے نذر و کفّارہ و صدقۂ فطر اور حربی کو کسی قسم کا صدقہ دینا جائز نہیں نہ واجبہ نہ نفل، اگرچہ وہ دار الاسلام میں بادشاہِ اسلام سے امان لے کر آیا ہو۔ ہندوستان اگرچہ دارالاسلام ہے مگر یہاں  کے کفّار ذمّی نہیں،انھیں صدقات نفل مثلاً ہدیہ وغیرہ دینا بھی ناجائز ہے۔( حصہ 5/ صفحہ 936/34)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_


کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

29/ ربیع الاول1446ھ

03/ اکتوبر 2024ء

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad