تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

بد مذہبوں کے اذان کا جواب دینا کیسا ہے؟ بد مذہبوں کے اذان اذان ہے یا نہیں؟ مذہبوں کے اذان کا جواب دینا ضروری ہے یا نہیں؟

0


بد مذہبوں کے اذان کا جواب دینا کیسا ہے؟   بد مذہبوں کے اذان اذان ہے یا نہیں؟


رقم الفتوی : 650


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلے ذیل کے بارے میں 

کہ زید کہتا ہے کہ بد مذہب کے لوگ کا اذان کا جواب نہ دیا جائے اور نہ اذان سنا جائے اس لیے کہ اس کا اذان اذان نہیں  

بکر کہتا ہے کہ بد مذہب یا 

 کوئی بھی اذان دے اس اذان کا جواب دینا چاہیے اذان کا سننا واجب ہے اگر نہیں سنے گا تو گنہگار ہوگا اور اور اگر نہیں سنے گا نزع کے وقت ایمان سلامت نہیں رہے گا

یہ بات کہاں تک درست ہے 

قران و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیے 

سائل : محمد نسیم احمد قادری

................................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : وہابی، دیوبندی ضروریات دین کے منکر ہیں جس کی بنا پر عرب وعجم کے سیکڑوں علمائے کرام و مفتیان عظام نے انہیں کافر و مرتد قرار دیا اور بالاتفاق فرمایا۔من شك في كفره وعذابه فقد كفر" یعنی جو ان کے عقائد پر مطلع ہوتے ہوئے ان کے کفر و عذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہے۔

صورت مسئولہ میں بد مذہب کی اذان اذان نہیں جواب دینے کی کوئی ضرورت نہیں، مگر اسم جلالت پر کلمہ تعظیم اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر درود شریف پڑھیں گے۔زید کا کہنا صحیح ہے اور بکر کا کہنا صحیح نہیں ہے اور بکر بے علم کے مسائل نہ بتایا کرے۔فتاویٰ رضویہ میں ہے : اسم جلالت پر کلمہ تعظیم اور نامِ رسالت پر درود شریف پڑھیں گے اگر چہ یہ اسمائے طیبہ کسی کی زبان سے ادا ہوں مگر وہابی کی اذان اذان میں شمار نہیں جواب کی حاجت نہیں، اور اہلسنت کو اُس پر اکتفا کی اجازت نہیں بلکہ ضرور دوبارہ اذان کہیں، درمختار میں ہے : و یعاد اذان کافر وفاسق۔ ترجمہ: کافر اور فاسق کی اذان لوٹائی جائے۔( جلد 5/ صفحہ 422)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

23/ ربیع الآخر 1446ھ

27/ اکتوبر 2024ء 

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad