رقم الفتوی : 653
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلۂ ذیل میں کہ بہت پہلے سے ہم لوگ 16۔ 17 گھر بتقریب شادی ایک ساتھ مل کر کھانا کھاتے آۓ ہیں جس میں تقریباً 10 گھر والے ایسے بھی ہیں جو وہابیوں کو بھی دعوت دے کر کھانا کھلاتے ہیں اور یہ لوگ بھی ان کی دعوت میں جاتے ہیں جب کہ ان میں سے ہم 5,,6 گھر والے اس کا برعکس نہ وہابیوں کو بلاتے ہیں نہ جاتے ہیں اب دریافتِ طلبِ امر یہ ہے کہ ہم 5,,,,6 گھر والے ان لوگوں کے ساتھ جو وہابیوں کو دعوت دیتے ہیں ان کے ساتھ مل کر کھائیں یا نہ کھائیں اور اگر کھائیں تو ان کے ساتھ کھانا پینا کیسا ہے ؟
قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلّل و مفصّل جواب عنایت فرمائیں، عین نوازش ہوگی
سائل : محمد کلیم انصاری چھپره بہار
...........................................
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ : وہابی، دیوبندی ضروریات دین کے منکر ہیں جس کی بنا پر عرب وعجم کے سیکڑوں علمائے کرام و مفتیان عظام نے انہیں کافر و مرتد قرار دیا اور بالاتفاق فرمایا۔من شك في كفره وعذابه فقد كفر" یعنی جو ان کے عقائد پر مطلع ہوتے ہوئے ان کے کفر و عذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہے۔مسلم شریف میں ہے : فاياكم واياهم لا يضلونكم ولا يفتنونكم۔ ترجمہ: تم ان سے دور رہنا وہ تم سے دور رہیں کہیں وہ تم کو گمراہ نہ کریں اور تم کو فتنہ میں نہ ڈال دیں۔ ( ج 1 باب فی الضعفاء والکذابین صفحہ 10)جامع الاحادیث الجامع الصغیر وزوائدہ والجامع الکبیر میں ہے : قال النبي صلى الله عليه وسلم فلاتؤاكلوهم ولاتشاربوهم ولاتجالسوهم ولاتصلواعليهم ولا تصلوا معهم۔ ترجمہ: نہ ان کے ساتھ کھانا کھاؤ، اور نہ ان کے ساتھ پانی پیو، نہ ان کے پاس بیٹھو،نہ ان کے ساتھ نمازپڑھو، نہ ان کے جنازہ کی نماز پڑھو۔ ( جلد 2 صفحہ 466 )۔صحیح البخاری میں ہے : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : مثل الجلیس الصالح والجلیس السوء کمثل صاحب المسک وکیر الحداد : لایعدمک من صاحب المسک إما تشتریه أو تجد ریحه، وکیر الحداد یحرق بیتک او ثوبک اوتجد منه ریحا خبیثة.ترجمہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نیک ساتھی اور برے ساتھی کی مثال کستوری بیچنے والے عطار اور لوہار کی سی ہے۔ مشک بیچنے والے کے پاس سے تم دو اچھائیوں میں سے ایک نہ ایک ضرور پا لو گے۔ یا تو مشک ہی خرید لو گے ورنہ کم از کم اس کی خوشبو تو ضرور ہی پا سکو گے۔ لیکن لوہار کی بھٹی یا تمہارے بدن اور کپڑے کو جھلسا دے گی ورنہ بدبو تو اس سے تم ضرور پا لو گے۔(کتاب البیوع، باب فی العطار و بیع المسک، صفحہ 506)۔سنن ابی داؤد میں ہے : عن أنس، قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : و مثل الجلیس الصالح کمثل صاحب المسک إن لم يصبك منه شيء أصابك من ريحه، و مثل جلیس السوء کمثل صاحب الکیر ان لم یصبک من سوادہ اصابک من دخانه۔ ترجمہ : حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اور صالح دوست کی مثال مشک والے کی طرح ہے، کہ اگر تمہیں اس سے کچھ بھی نہ ملے تو اس کی خوشبو تو ضرور پہنچ کر رہے گی، اور برے دوست کی مثال اس دھونکنی (لوہے کی بٹھی) والے کی سی ہے، کہ وہ اگر اس کی سیاہی سے بچ بھی جائے تو اس کا دھواں تو لگ ہی کر رہے گا۔(کتاب الادب، باب من یومر ان یجالس،صفحہ 906)۔فتاویٰ رضویہ میں ہے : یہ فرقے ( یعنی قادیانی، غیر مقلد، اہل قرآن، رافضی،)اور اسی طرح دیوبندی و نیچری غرض جو بھی ضروریات دین سے کسی شے کا منکر ہو سب مرتد کافر ہیں، ان کے ساتھ کھانا پینا، سلام علیک کرنا، ان کی موت وحیات میں کسی طرح کا کوئی اسلامی برتاؤ کرنا سب حرام ہے۔ اسی میں ہے : ان سے کوئی معاملہ اہلِ اسلام کا سا کرنا حلال نہیں، ان سے میل جول نشست و برخاست سلام کلام سب حرام ہے۔( جلد 14 صفحہ 412/410)۔فتاویٰ تاج الشریعہ جلد دوم میں ہے : وہ شخص جس کے یہاں شادی ہوئی ہے اگر دیوبندیوں کو ان کے عقائد کفریہ پر مطلع ہوکر مسلمان جانتا ہے تو وہ کافر مرتد بے دین ہے اس کے یہاں کھانا کھانا،اس سے میل جول حرام اور بد کام بد انجام ہے اور اس کے یہاں چلنے کی دعوت جس نے دی وہ ان سب کا سردار سب سے زیادہ عذاب کا سزاوار ہے اور اگر وہ شخص دیوبندی نہیں اور نہ انہیں مسلمان سمجھتا ہے مگر اس سے میل جول ترک نہیں کرتا تو بھی یہ حکم ہے کہ جب تک توبہ نہ کرے اور دیوبندیوں کے یہاں آنا جانا نہ چھوڑے اسے میل جول منع ہے۔( جلد/ 2 صفحہ 163)۔
صورت مسئولہ میں وہابیوں دیوبندیوں کے ساتھ میل جول رکھنا اور دعوت وغیرہ دینا اور ان کے ساتھ اسلامی برتاؤ کرنا یہ سب حرام ہے۔ اور ایسے لوگوں پر ضروری ہے کہ وہ توبہ واستغفار کریں اگر وہ لوگ ایسا نہ کریں تو سنی صحیح العقیدہ مسلمان ان لوگوں کے ساتھ کھانا، پینا، سلام و کلام ترک کریں۔اور اس کا سخت سماجی بائیکاٹ کریں ورنہ وہ بھی گناہ گار ہوں گے۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔
18/ ربیع الآخر 1446ھ
22/ اکتوبر 2024ء
رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_