تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

شوہر اپنی بیوی کے چہرہ کو دیکھ سکتا ہے یا نہیں؟ بیوی کے جنازہ کو غسل دے سکتا ہے یا نہیں؟ اور اسے چھو سکتا ہے یا نہیں؟

0


شوہر اپنی بیوی کے چہرہ کو دیکھ سکتا ہے یا نہیں؟  بیوی کے جنازہ کو غسل دے سکتا ہے یا نہیں؟

رقم الفتوی : 655


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید کی بیوی ہندہ ہے ہندہ کا انتقال ہوا کیا زید اپنی بیوی ہندہ کا چہرہ دیکھ سکتا ہے بکر کہتا ہے کہ زید اپنی بیوی ہندہ کا چہرہ نہیں دیکھ سکتا اس لیے کہ ہندا اب غیر محرم ہے اور باقی لوگ جو آئے ہوئے ہیں وہ سب کہتے ہیں کے نہیں ہندہ زید کی بیوی ہے وہ دیکھ سکتا ہے  صورت مسؤلہ میں بکر کا کہنا صحیح ہے یا پھر لوگوں کا کہنا صحیح ہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں 



سائل  : محمد توفیق احمد  گلبرگہ شریف کرناٹک

.............................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : صورت مسئولہ میں زید اور باقی لوگوں کا کہنا صحیح ہے بکر کا کہنا غلط ہے شوہر اپنی بیوی کے چہرے کو دیکھ سکتا ہے مگر  اپنی بیوی کے جنازے کو غسل نہیں دے سکتا۔نہ اس کے بدن کو چھو سکتا ہے۔ در مختار میں ہے : يمنع زوجها من غسلها و مسها لا من النظر اليها على الاصح منية. (ج3/ کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ، صفحہ 105)۔بہار شریعت جلد اول میں ہے : عورت مر جائے تو شوہر نہ اُسے نہلا سکتا ہے نہ چھو سکتا ہے اور دیکھنے کی ممانعت نہیں۔عوام میں جو یہ مشہور ہے کہ شوہر عورت کے جنازہ کو نہ کندھا دے سکتا ہے نہ قبر میں اتار سکتا ہے نہ مونھ دیکھ سکتا ہے، یہ محض غلط ہے صرف نہلانے اور اسکے بدن کو بلا حائل ہاتھ لگانے کی ممانعت ہے۔( حصہ چہارم/ صفحہ 818)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

1/ جمادی الاول 1446ھ

04/ نومبر 2024ء

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad